سلسلہ احمدیہ — Page 897
897 19 دسمبر : نو نہ مئی کشمیر میں مسجد کا افتتاح ہوا 25 دسمبر : امیر مسلم ممالک کو غریب ملکوں کے بچوں کے لئے دولت مختص کرنے کی تحریک 31 دسمبر : سید الاستغفار پڑھنے کی تحریک 1891ء میں حضرت مسیح موعود کو الہام ہوا تھا کہ بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گئے ( آسمانی فیصلہ، روحانی خزائن جلد 4 صفحه (342) یہ الہام کئی بار پورا ہوا۔1998ء میں ایک نئی شان کے ساتھ اس کا ظہور ہوا جب افریقہ کے بیس روایتی بادشاہ احمدیت میں داخل ہوئے 1998ء میں قادیان میں جامعتہ المبشرین کی دو منزلہ بلڈنگ کی تعمیر ہوئی *1999 یکم جنوری : فضول خرچی اور اسراف سے بچنے اور ہر رمضان میں خیرات کی عام مہم چلانے کی تحریک 19 جنوری: غریبوں کے ساتھ عید منانے کو منظم رنگ دینے کی تحریک 29 جنوری: سیرالیون کے مسلمان بیتائی اور بیوگان کی خدمت کی عالمی تحریک۔انفرادی طور پر براہ راست گھر میں یتیم کی پرورش کرنے کی تحریک 5 فروری: اہل عراق کے بچوں اور یتیموں اور بیواؤں کے لئے خصوصی دعاؤں کی تحریک 24 فروری: حضور نے 305 گھنٹے کی کلاسز میں ترجمہ القرآن کا دور مکمل کر دیا 8 مارچ: مجلس خدام الاحمدیہ پاکستان کے زیر اہتمام عطیہ خون کے لئے مستقل عمارت کا سنگ بنیاد رکھا گیا۔3 را کتوبر کو اس عمارت کا افتتاح ہوا۔یہ عمارت ایوان محمود کے احاطہ میں تعمیر کی گئی 12 مارچ کثرت سے استغفار اور درود شریف پڑھنے کی تحریک 19 مارچ: ناروے کی مسجد بیت النصر کا سنگ بنیاد رکھا گیا جس میں 1700 نمازیوں کی گنجائش ہوگی 19 مارچ: دین کی ترقی کے لئے مساجد کی تعمیر کا منصوبہ۔تمام ملکوں کو متوجہ ہونے کی تحریک 19 مارچ: الفضل کے سابق ایڈ میٹر اور مبلغ سلسلہ افریقہ مولانا سیم سیفی صاحب کی وفات