سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 863 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 863

863 3 اپریل: تلونڈی موسیٰ خان ضلع گوجرانولہ میں 11 احمدیوں کو 2,2 سال قید بامشقت اور 5,5 ہزار روپے جرمانہ کی سزاسنائی گئی 129 اپریل: شیوا کاشی صوبہ تامل ناڈو (انڈیا) میں مسجد احمدیہ کے لئے تنصیب سنگ بنیاد کی تقریب عمل میں آئی 30 جون : مبشر احمد صاحب تیما پور، کرناٹک ( بھارت) کی شہادت 30 جون : حضور نے کینیڈا کے چوتھے دورہ کا آغاز فرمایا جون: ایران میں زلزلہ سے پھیلنے والی تباہی اور ہندوستان کے مصیبت زدگان کے لئے امدادی رقوم بھجوانے کی تحریک 5 تا 7 جولائی : کینیڈا کا پندرھواں جلسہ سالانہ اور حضور کے خطابات 27تا29 جولائی: برطانیہ کا پچیسواں جلسہ سالانہ۔47 / ممالک سے 8 رہزار افراد کی شرکت افتتاحی خطاب میں حضور نے احمدیوں کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں کا تفصیل سے ذکر فرمایا دوسرے دن کے خطاب میں فرمایا کہ اب تک 125 ممالک میں احمدیت قائم ہو چکی ہے۔سال رواں میں 248 رنئی مساجد تعمیر ہوئیں۔41 زبانوں میں قرآن کریم کے ترجمے شائع ہو چکے ہیں۔اختتامی خطاب میں حضور نے دنیا میں رونما ہونے والی تبدیلیوں خصوصا روس کے حالات پر روشنی ڈالی 3 اگست: عراق پر امریکی حملہ کے تناظر میں حضور نے خصوصی دعاؤں کی تحریک فرمائی اور خطبات کا ایک سلسلہ جاری فرمایا جو 15 مارچ 91 ء تک جاری رہا۔یہ سلسلہ بعد میں خلیج کا بحران اور نظام جہان نو“ کے عنوان سے کتابی صورت میں شائع ہوا۔(اس کے انگریزی اور عربی میں تراجم بھی شائع ہو چکے ہیں) 20 را گست: حکومت پاکستان کی طرف سے ضیاء الاسلام پریس ربوہ اور روز نامہ الفضل پر بندش عائد کی گئی 7 9 ستمبر : مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کا 11 واں سالانہ اجتماع۔حضور نے اس اجتماع میں شرکت فرمائی