سلسلہ احمدیہ — Page 859
859 اختتامی خطاب میں حضور نے اپنے دوروں کی تفصیل بیان فرمائی 14 تا 15 اگست: جلسہ سالانہ برطانیہ کے اگلے روز انٹر نیشنل مجلس شوریٰ منعقد ہوئی جس میں 64 ممالک کے 284 رنمائندے شریک ہوئے 127 اگست: مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی کے تحت پہلاسر ظفر اللہ ٹیبل ٹینس اور فضل عمر والی بال ٹورنامنٹ کا انعقاد 15 تا 17 ستمبر : اجتماع مجلس خدام الاحمدیہ جرمنی - 3300 /خدام، 200 راطفال کی شرکت۔حضور کے خطابات 16 ستمبر : بورے والا ضلع وہاڑی کے دو احمدیوں کے گھر سے کلمہ مٹایا گیا 18 ستمبر : حضور جرمنی سے ڈنمارک کے دورہ کے لئے روانہ ہوئے 19 ستمبر : حضور نے مجلس عاملہ ڈنمارک کا انتخاب کروایا۔انتخاب سے قبل حضور نے احباب جماعت سے خطاب فرمایا اسی روز حضور نے پریس کانفرنس سے بھی خطاب فرمایا اور ایک ریڈیو چینل کے علاوہ نیشنل ٹی وی کے لئے ایک گھنٹہ کا انٹرویو دیا۔شام کو کوپن ہیگن یونیورسٹی میں Islam and Tolrance کے موضوع پر خطاب فرمایا 20 ستمبر : حضور نے انٹر نیشنل پیپلز کالج ( ڈنمارک) میں خطاب فرمایا جہاں 21 رممالک کے طلباء و اساتذہ موجود تھے۔اسی روز شام کو جماعت ڈنمارک کی طرف سے حضور کی خدمت میں ایک ہوٹل میں استقبالیہ دیا گیا جس میں کئی معزز مہمانوں نے شرکت کی 22 ستمبر : ناروے میں خطبہ جمعہ میں صد سالہ جشن تشکر کے سلسلہ میں مختلف ممالک کے دورہ کے نتیجہ میں جماعت کے اندر پیدا ہونے والی بیداری اور احمدیت کے حق میں خدا تعالیٰ کی طرف چلنے والی تائیدی ہواؤں کا تفصیل سے ذکر فرمایا۔اسی طرح یورپین اور مغربی ممالک میں بالعموم اور سکنڈے نیوین ممالک میں بالخصوص اسلام احمدیت کی مؤثر اور نتیجہ خیر تبلیغ کے لئے گرانقدر ہدایات