سلسلہ احمدیہ — Page 847
847 یکم اپریل: احمدیہ انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف احمدی آرکیٹیکٹس اینڈ انجینئرز کے مرکزی دفتر کار بوہ میں افتتاح ہوا 8 اپریل: حضور نے گلاسگو میں احمد یہ مسجد کی نئی عمارت کا افتتاح فرمایا 19اپریل: امیر جماعت شام منیر الحصنی صاحب کی وفات۔آپ شام کے پہلے احمدی تھے۔1927ء میں بیعت کی تھی 10 اپریل: راولپنڈی میں اوجڑی کیمپ میں دھماکے سے خوفناک تباہی ہوئی۔جماعت کی طرف سے جسمانی اور مالی امداد۔مرکزی جماعت کی طرف سے ہمدردی کا پیغام بھیجا گیا اور ایک لاکھ روپے کی امداد کی گئی 13 اپریل: ربوہ میں جماعت کے تعلیمی ادارہ نصرت جہاں اکیڈمی کا افتتاح عمل میں آیا اپریل: عبد العزیز نہیں صاحب مبلغ سلسلہ نے ٹونگا کا دورہ کیا جس کے نتیجہ میں وہاں جماعت کا با قاعدہ قیام عمل میں آیا 5 مئی گورنر بہار (بھارت) کو احمد یہ لٹریچر کا تحفہ دیا گیا 18 مئی اٹک (پاکستان) کے ایک احمدی کو شادی کارڈ پر بسم اللہ لکھنے کے جرم میں چھ ماہ قید کی سزا 27 مئی تا 10 جون : حضور کا معاندین احمدیت کو انتباہ کرنے کا سلسلہ خطبات جس کے آخر پر 3 ر اور 10 جون کو جماعت احمد یہ عالمگیر کی نمائندگی میں معاندین احمدیت کو مباہلہ کا چیلنج دیا مئی: لندن سے ماہوار عربی رسالہ " التقویٰ کا اجراء ہوا 17 جون : قیام عبادت کی طرف خصوصی توجہ کی تحریک 10 جولائی: نام نہاد مولوی اسلم قریشی ( جو 17 فروری 1983ء کو سیالکوٹ سے لاپتہ ہو گیا تھا اور معاندین نے اس کے قتل کا ڈرامہ رچا کر حضور پر اس کے قتل کا الزام لگایا تھا) اچانک روپوشی ختم کر کے ایران سے لاہور آنمودار ہوا۔پولیس نے پریس کے سامنے اسے پیش کیا۔ٹی وی پر بھی اسے دکھایا گیا۔حضور کے مباہلہ کے چیلنج کے ٹھیک ایک ماہ بعد یہ عظیم الشان نشان ظاہر ہوا