سلسلہ احمدیہ — Page 846
846 فرمایا 11 فروری کو ہی حضور نے جماعت احمد یہ غانا کے 61 ویں جلسہ سالانہ کے موقع پر افتتاحی خطاب 12 فروری: حضور نے جلسہ گاہ میں ہی خطبہ جمعہ ارشاد فرمایا جس میں اہل افریقہ کو یقین دلایا کہ غلامی کی وہ طویل رات جو اہل افریقہ پر صدیوں سے طاری ہے اس کے مٹانے کے لئے میں وعدہ کرتا ہوں کہ جماعت احمد یہ اس کو مٹانے کے لئے ہر ممکن کوشش کرے گی 13 فروری: حضور نائجیر یا تشریف لے گئے 13 تا 14 فروری: مجلس خدام الاحمدیہ اڈریسہ (انڈیا) کا سالانہ اجتماع کو تالبر کوٹ میں منعقد ہوا۔حضور کا روح پرور پیغام بھی موصول ہوا 13 فروری: حضور کی نائجیر یا آمد اور پریس کانفرنس سے خطاب 14 فروری: حضور نے Monatan میں ایک وسیع مسجد کا سنگ بنیا درکھا 15 فروری Lagos ( نائجیریا) میں حضور کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب سے خطاب 16 فروری:Kano ( نائجیریا) کے ایک ہوٹل میں حضور کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی 18 فروری: صدر بھارت آر ٹکٹ رمن کو ہندی ترجمہ قرآن کا تحفہ دیا گیا 20 فروری: حضور نے نائجیر یا میں مجلس شوری کی صدارت فرمائی جس کے دوران مولوی عبدالرشید احمدا گبولا صاحب امیر و مشنری انچارج نائجیر یا مقرر ہوئے 21 فروری: حضور نے Lagos ( نائجیریا) میں مسجد طاہر کا سنگ بنیا درکھا 27 فروری: وانی یمیلم کیرالہ (انڈیا) میں احمدیہ مسجد کا افتتاح ہوا 6 مارچ کو چین کیرالہ (انڈیا) میں دار التبلیغ کا افتتاح صاحبزادہ مرزا وسیم احمد صاحب نے کیا 11 مارچ : صد سالہ جوہلی کے سلسلہ میں ہر ملک میں نمائش گاہ تعمیر کرنے کی تحریک جس میں زیادہ کام وقار عمل سے کیا جائے