سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 837 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 837

837 20 دسمبر : ( پاکستان میں جلسہ کی اجازت نہ ملنے پر 26 دسمبر 1985ء کو رب اعلیٰ کے حضور یوم احتجاج منانے کی تحریک 27 دسمبر: حضور نے وقف جدید کی تحریک کو عالمی کرنے کا اعلان فرمایا۔سندھی احمدی زمینداروں کو سندھ میں وقف عارضی کرنے کی تحریک آئرلینڈ میں جماعت کا قیام ہوا تھائی لینڈ میں جماعت کا قیام ہوا ٹونگا جزیرہ میں واقفین عارضی کا پہلا وفد گیا جن کی مساعی سے دو افراد نے بیعت کی *1986 3 جنوری: حضور نے خطبہ جمعہ میں فرمایا کہ جماعت نے برازیل میں باقاعدہ مشن کے قیام کے لئے جگہ خرید لی ہے 12 جنوری: ڈاکٹر عبد السلام صاحب علی گڑھ یونیورسٹی تشریف لے گئے۔آپ کی ساٹھویں سالگرہ پر رسالہ تہذیب اخلاق“ کے عبد السلام نمبر کا اجراء ہوا۔ڈیپارٹمنٹ آف بایوٹیکنالوجی اور سنٹر فار پروموشن آف سائنس کا افتتاح ہوا۔دوران تقریب پروفیسر سلام صاحب کے نام پر کئی ایوارڈز کے جاری کرنے کا اعلان ہوا 5 فروری : پوپ جان پال دو سم کے مدراس ( انڈیا ) تشریف لانے کے موقع پر جماعت کی طرف سے انگریزی اور تامل زبان میں دو بڑے Wall Posters تیار کئے گئے اور اس کے ذریعہ پاپائے روم کا خیر مقدم کے زیر عنوان قرآنی آیات و انجیل کے حوالہ جات پیش کئے گئے 14 فروری: رَبَّنَا هَبْ لَنَا مِنْ أَزْوَاجِنَا۔۔۔الخ کی دعا کثرت سے پڑھنے کی تحریک 19 فروری: چوہدری مقبول احمد صاحب کی پنوں عاقل سکھر میں شہادت 20 فروری: وزیر اعظم بھارت اندرا گاندھی کو جماعتی لٹریچر کا تحفہ دیا گیا 21 فروری: قیامت کے نمونے دیکھنے کے لئے نمازیں پڑھنے اور خدا کے حضور گریہ وزاری کا شور