سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 817 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 817

817 30 اگست: زیورک میں پریس کانفرنس سے خطاب فرمایا۔اسی روز حضور کے اعزاز میں ایک استقبالیہ دیا گیا 31 اگست : سوئٹزرلینڈ کے دانشوروں سے انسانیت کا مستقبل کے موضوع پر خطاب فرمایا یکم ستمبر : زیورک سے جنیوا تشریف لے گئے 2 ستمبر : فرانس پہنچے اور پھر لکسمبرگ کے لئے روانہ ہوئے 3 ستمبر : حضور کی جرمنی میں آمد 86 4 ستمبر : حضور ہیگ (ہالینڈ) پہنچے اور پریس کانفرنس سے خطاب فرمایا۔اس دورہ کے دوران حضور نے ہالینڈ کی پہلی مجلس مشاورت کی صدارت فرمائی 6 ستمبر : آپ ایمسٹرڈیم سے ملاگا (سپین) پہنچے 10 ستمبر : حضور نے مسجد بشارت پید رو آبا د سپین کا افتتاح فرمایا اور افتتاح کے بعد بیعت لی۔پیدرو آباد اور ربوہ کو Sister Cities قرار دینے کا اعلان، اس تقریب میں 40 ممالک کے 2 رہزار سے زیادہ احباب کی شرکت سپین میں 750 سال بعد پہلی بار مسجد کی تعمیر ہوئی اور یہ عظیم الشان سعادت جماعت احمدیہ کے حصہ میں آئی 11 و12 ستمبر : جماعت احمدیہ سپین کی پہلی مجلس شوری کی صدارت فرمائی۔اس شوری میں دنیا بھر سے مسجد بشارت سپین کے افتتاح کے لئے تشریف لانے والے وفود بھی شامل ہوئے۔15 ستمبر : حضور ہالینڈ اور پھر لندن پہنچے 22 ستمبر : حضور کی مشہور مستشرق نگری واٹ سے سکاٹ لینڈ میں ملاقات ہوئی 24 ستمبر : گلاسگو میں آمد ہوئی ستمبر : حکومت گیمبیا نے مسجد تعمیر کرنے کے لئے جماعت کو 4 کنال زمین دی 15 کتوبر : حضور نے بینھم مشن برطانیہ کا افتتاح فرمایا 17اکتوبر : حضور نے کرائیڈن مشن برطانیہ کا افتتاح فرمایا