سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 809 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 809

809 آپ نے اس حوالہ سے ذکر کرتے ہوئے ایک خطبہ جمعہ میں فرمایا: 1957ء کا سال میری زندگی میں ایک لحاظ سے خاص اہمیت رکھتا ہے کیونکہ اسی سال مجھے دو طرح سے نئی زندگی میں داخل ہونے کا موقعہ ملا۔ایک تو میری ازدواجی زندگی کا آغاز 1957ء کے آخر پر دسمبر کے مہینے میں ہوا اور دوسرے اسی سال کے آخر پر حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ نے وقف جدید کی تحریک کا آغاز فرمایا اور مجھے وقف جدید کی مجلس کا سب سے پہلا ممبر مقرر فرمایا اور اس کے بعد ایک لمبے عرصے تک مجھے وقف جدید میں خدمت کا موقع ملا۔اس لحاظ سے میری باقاعدہ جماعتی خدمت کا آغاز 1957ء میں ہوا۔(خطبہ جمعہ فرموده 4 جنوری 1991ء بمقام مسجد فضل الندن ) *1958 13 جنوری: وقف جدید بورڈ کے ممبر بنے 12 دسمبر : آپ وقف جدید کے ناظم مقرر ہوئے *1959 14 اکتوبر: خدام الاحمدیہ مرکزیہ کی عاملہ میں پہلی دفعہ بطور مہتم مقامی شامل ہوئے۔اس سے قبل آپ قائدر بوہ تھے 121اکتوبر : ناظم شعبہ تعلیم وقف جدید کے طور پر خدمات سر انجام دیتے رہے دسمبر : فضل عمر ہومیو پیتھک ریسرچ ایسوسی ایشن کا قیام ہوا اور آپ کا بطور صدر تقرر ہوا *1960 نومبر 1959ء 147 را کتوبر 1960ء: مہتم مقامی ربوہ کے طور پر خدمات سرانجام دیتے رہے نومبر مجلس خدام الاحمدیہ مرکزیہ کے نائب صدر مقرر ہوئے 1960ء کے جلسہ سالانہ پر 27 دسمبر کو آپنے پہلی تقریر وقف جدید کی اہمیت“ کے موضوع پر کی۔اسی سال آپ کی پہلی کتاب ”مذہب کے نام پر خون کی اشاعت ہوئی۔