سلسلہ احمدیہ — Page 801
801 احمدی ہوں، ماریشس کے ہوں یا چین جاپان کے ہوں، روس کے ہوں یا امریکہ کے سب اگر خلیفہ وقت کی نصیحتوں کو براہ راست سنیں گے تو سب کی تربیت ایک رنگ میں ہوگی۔وہ سارے ایک قوم بن جائیں گے خواہ ظاہری طور پر ان کی قوموں کا فرق ہی کیوں نہ ہو۔ان کے رنگ چہروں کے لحاظ سے، جلدوں کے لحاظ سے الگ الگ ہوں گے مگر دل کا ایک ہی رنگ ہو گا۔ان کے چلیے اپنے ناک نقشے کے لحاظ سے تو الگ الگ ہوں گے لیکن روح کا حلیہ ایک ہی ہوگا۔وہ ایسے روحانی وجود نہیں گے جو خدا کی نگاہ میں مقبول ٹھہریں گے کیونکہ وہ قرآن کریم کی روشنی میں تربیت پارہے ہوں گے اور قرآن کے نور سے حصہ لے رہے ہوں گے۔) خطبه جمعه فرموده 31 مئی 1991ء - خطبات طاہر جلد 10 صفحہ 471) اسی طرح حضرت خلیفہ مسیح الرابع حمہ اللہ۔تخلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ نے ایک اور موقع پر فرمایا : پیش انٹینا کے ذریعہ کل عالم میں جو خطبات نشر ہورہے ہیں اور مشرق و مغرب کے احمدی بیک وقت جمعہ کے خطبہ سے استفادہ کر رہے ہیں یہ دراصل اس مضمون کا حصہ ہے جس کو حضرت خلیفتہ اسیح الثالث نے بار بار اس طرح بیان فرمایا کہ ساری دنیا کو ملت واحده یا بنت واحده بنانے کا جو کام خدا تعالیٰ نے ہمارے سپرد فرمایا ہے اس کا وقت قریب آرہا ہے اور مختلف پہلوؤں سے روشنی ڈالتے ہوئے آپ نے پچیس تمیں سال حد مقرر فرمائی تھی۔اس مدت میں ابھی کچھ عرصہ باقی ہے اور ہم بڑے نمایاں طور پر ان آثار کو روشن ہوتا دیکھ رہے ہیں اور ڈش انٹینا کے ذریعہ جو عالمی ملت واحدہ کی تعمیر کا پروگرام چل رہا ہے یہ تو حید ہی کا حصہ ہے۔اس کا توحید سے گہرا تعلق ہے۔پس جب بھی کوئی ایسی اچھی خبریں ملتی ہیں کہ دنیا کے مختلف کونوں میں احمدی ان خطبات کو دیکھ کر اور سن کر ایک وحدت کی لڑی میں پروئے ہوئے محسوس کرتے ہیں اور اس عالی مواصلاتی نظام کے ذریعہ سمجھتے ہیں کہ یہ اللہ تعالیٰ نے تمام دنیا کو ایک کرنے کا بڑا ہی عمدہ موقع اپنے فضل سے میسر فرمایا ہے تو اس سے دل حمد سے بھر جاتا ہے۔یہ ایک عالی درخت ہے۔ایک بین الاقوامی شجر کے طور پر یہ سلسلہ پھیلتا چلا جا رہا ہے اور اللہ کے فضل سے بہت ہی نیک پھل لگ رہے ہیں۔اس کثرت سے مجھے ڈور ڈور سے خط آتے ہیں کہ ان خطبات کے نتیجہ میں ہمارے اندر اسلام زندہ ہو گیا ہے۔جذبے بیدار ہو رہے ہیں۔نمازیں پھر شروع کر دی ہیں۔۔۔۔