سلسلہ احمدیہ — Page 802
802 انواع و اقسام کے مختلف رنگوں اور خوشبوؤں کے اتنے پھل لگ رہے ہیں کہ دل حمد سے بھر جاتا ہے۔پس یاد رکھیں کہ آپ کی وحدت خلافت سے وابستہ ہے اور امت واحدہ بنانے کا کام خلافت احمدیہ کے سپرد ہے اور کسی کو نصیب نہیں ہو سکتا۔میں خدا کی قسم کھا کر اس مسجد میں اعلان کرتا ہوں کہ محمد رسول اللہ علیم کی غلام امت واحدہ بنانے کا کام خدا تعالیٰ نے اس دور میں خلافت احمدیہ کے سپرد کیا ہے۔جو اس سے تعلق کالے گاوہ امت واحدہ سے اپنا تعلق توڑے گا۔اس کی کوئی کوشش خواہ نیکی کے نام پر ہی کیوں نہ ہو کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔پس خدا کے واضح اعجازی نشانوں کے ذریعہ جو بات ثابت ہو چکی ہے اس کو دیکھ کر آپ اپنی آنکھیں بند کر کے کہاں جائیں گے۔اس سے مضبوطی سے چمٹ جائیں اور اس میں کوئی خطرہ نہیں۔اس وفا کے اندر آپ کی خدا سے وفا، حضرت محمد مصطفی علیم سے وفا ہے، حضرت مسیح موعود سے وفا ہے کیونکہ خلیفہ اپنی ذات میں کوئی حیثیت نہیں رکھتا۔آپ سے بہت بڑھ کر اپنے گناہوں کو جانتا ہے، اپنی عاجزی کو جانتا ہے، مگر جانتا ہے کہ جس منصب پر وہ فائز کیا گیا ہے اللہ تعالی اس منصب میں غیرت رکھتا ہے۔اس مضمون کو سمجھ کر حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کے اس شعر کا مزید عرفان حاصل ہوتا ہے کہ اے آنکہ سُوئے من بد و بدی بعد تبر از باغبان بترس که من شارخ معمرم ( در همین فارسی 106) کہ اے بیوقوف مو جو میری طرف تبر لے کر حملہ آور ہو رہا ہے، جان لے کہ یہ شاخ جو میری شاخ ہے یہ معمر، عمر دار ہے اور باغبان اس کو برداشت نہیں کرے گا۔پس خلافت احمدیہ۔۔۔وہ معمر شارخ ہے جس کو اللہ تعالی نے تو حید کے پھل لگانے کے لئے سبز و شاداب کر کے دنیا میں دوبارہ قائم کرتا ہے۔اس پر اگر آپ بری نیت سے حملہ کریں گئے، اس پر اگر آپ بد ظنی سے کام لیں گے تو اپنے آپ کو بلاک کرلیں گے۔کیونکہ خدا ہے جو اس کی پشت پناہی پر کھڑا ہے اور وہ کبھی برداشت نہیں کرے گا کہ خلافت کو دوبارہ دنیا سے مٹے دے یہاں تک کہ وہ اپنے ان اعلیٰ مقاصد کو حاصل کرلے کہ دنیا میں ایک ہی دین ہو اور وہ دین