سلسلہ احمدیہ — Page 800
800 زمانوں سے بھی جمع ہو رہا ہے اور جمعوں کے ذریعہ اس عالمی جمع کا عالمی انتظام فرمایا گیا ہے۔“ خطبہ جمعہ فرموده 19 / فروری 1993ء۔خطبات طاہر جلد 12 صفحہ 152-153) پس مسلم ٹیلیویژن احمدیہ (MTA) انٹرنیشنل کا جماعت احمدیہ کو عطا ہونا خدا تعالٰی کا ایک خاص احسان ہے اور اس کی خاص تقدیر ہے۔دنیا کو امت واحدہ بنانے کا کام خلافت احمدیہ کے سپرد ہے ایم ٹی اے انٹرنیشنل کے ذریعہ عالمگیر جماعت احمدیہ کی خلافت سے اور خلیفہ وقت کی جماعت سے محبت نہایت نمایاں ہو کر دنیا کے سامنے ابھری اور ساری دنیا کو امت واحدہ بنانے کا عمل ایک نہایت خوبصورت انداز میں آشکار ہوا۔اس کے برعکس وہ معاندین جو جماعت کو پارہ پارہ کرنے کے مکروہ خواب دیکھ رہے تھے وہ دن بدن ذلت و نکبت کی اتھاہ گہرائیوں میں گرتے چلے گئے اور ان کی تقشت وافتراق کی حالتیں عبرت کی مثال بنتی چلی گئیں۔امر واقعہ یہ ہے کہ آج دنیا کو امت واحدہ بنانے کا کام خلافت احمدیہ کے سپرد ہے اور اس کے لئے اللہ تعالی نے خلافت احمدیہ کو اپنے فضل خاص سے جو وسائل اور ذرائع عطا فرمائے ہیں ان میں ایم ٹی اے انٹرنیشنل کا ایک نہایت اہم اور کلیدی کردار ہے۔جس کے ذریعہ سے خلیفہ وقت کی آواز بیک وقت اور براہ راست ساری دنیا کے احمدیوں تک پہنچتی ہے۔اور وہ ایک آسمانی امام کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے ایک ہی ہاتھ پر جمع ہوتے ہوئے وحدت کی لڑی میں پروئے جاتے ہیں۔اس پہلو سے خلیفہ وقت کے خطبات و خطابات کی اہمیت کو واضح کرتے ہوئے حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ نے خطبہ جمعہ فرمودہ 31 مئی 1991ء میں فرمایا: 33۔۔۔آپ اپنی نسلوں کو خطبات با قاعدہ سنوایا کریں یا پڑھایا کریں یا سمجھایا کریں کیونکہ خلیفہ وقت کے یہ خطبات جو اس دور میں دیئے جا رہے ہیں یہ دنیا میں اللہ تعالی کی طرف سے ظاہر ہونے والی نئی ایجادات کے سہارے بیک وقت ساری دنیا میں پھیل رہے ہیں اور ساری دنیا کی جماعتیں ان کو براہِ راست سنتی اور فائدہ اٹھاتی اور ایک قوم بن رہی ہیں اور امت واحدہ بنانے کے سامان پیدا ہور ہے ہیں۔اس لئے خواہ فجی کے احمدی ہوں یا سرینام کے