سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 791 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 791

791 ترجمة القرآن کلاس : 15 جولائی 1994ء کو آپ نے ترجمہ القرآن کلاس کا آغاز فرمایا۔اس پہلی کلاس کے ساتھ ہی آپ نے ایم ٹی اے کے نئے سٹوڈیو کا افتتاح بھی فرمایا۔اس عالمگیر کلاس کے ذریعہ آپ نے دنیا بھر میں پھیلے ہوئے اپنے شاگردوں کو عشق قرآن اور فہم قرآن کے اسلوب سکھائے۔آپ کی یہ کلاس قرآنی علوم و عرفان کا ایک چشمہ فیض ہے جو جاری وساری ہے۔گل 1305 پروگرام ریکارڈ ہوتے۔لِقَاء مَعَ الْعَرَب : 17 جولائی 1994ء کو اہل عرب کے لئے لقاء مَعَ العَرب کا پروگرام شروع کیا گیا۔جس کے ذریعہ صرف اہل عرب ہی نہیں بلکہ ہر قوم کی تسکین کے سامان کئے اور بڑی فصاحت و بلاغت سے از روئے قرآن وحد بیت عربوں کو انہیں کی زبان میں درست معنے بھی سمجھائے۔گل 472 پروگرام ہوئے۔اردو کلاس: 21 جولائی 1994 ء سے آپ نے اردو زبان سکھانے کے لئے اردو کلاس کا اجراء فرمایا تا کہ سب قوموں کے لوگ اردو سیکھ کر ایک ہاتھ پر جمع ہونے کے ساتھ ساتھ ایک زبان پر بھی جمع ہو جائیں۔اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام کی کتب کا خود مطالعہ کر کے علم و عرفان کے اس خزانے سے مستفیض ہو سکیں۔اردوزبان پر آپ کا یہ بہت بڑا احسان ہے۔گل 460/ پروگرام ہوئے۔بچوں کی کلاس : 23 جولائی 1994ء کو آپ نے بچوں کے ساتھ کلاس شروع فرمائی۔آپ بچوں سے بے! محبت کرتے تھے اور ہمہ وقت ان کی تربیت کا خیال آپ کو رہتا تھا۔اس عالمی کلاس کے ذریعہ باتوں باتوں میں آپ نے تربیت کے وہ نکات بیان فرمائے اور وہ گر سکھائے جس نے دنیا بھر کے احمدی بچوں کو اللہ تعالی اور خلافت احمدیہ کے بہت قریب کر دیا۔گل 300 پروگرام ہوئے۔اس کے علاوہ :