سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 783 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 783

783 جولائی 1994 ء کا جلسہ سالانہ یو کے وہ پہلا جلسہ سالانہ تھا جو اپنی مکمل صورت میں براہِ راست ایم ٹی اے انٹر نیشنل پر نشر کیا گیا۔اس جلسہ کے آخر پر تاریخ احمدیت میں ایک اور نہایت ایمان افروز اور غیر معمولی عظمت کا حامل واقعہ رونما ہوا۔حضور رحمہ اللہ نے اختتامی دعا کے بعد چند ملکوں کے نام گنوائے جو ایم ٹی اے کے ذریعہ جلسہ میں شامل تھے۔اس پر ان ملکوں سے جن کے نام نہیں لئے گئے تھے فون موصول ہونے لگے کہ ہم بھی آپ کے ساتھ شامل ہیں۔ایم ٹی اے کے فون پر پیغامات کا تانتا بندھ گیا۔جب حضور موفون کرنے والوں کے پیغامات بتائے جاتے تو آپ اس کا ذکر فرماتے۔یہ بہت ہی رُوح پرور نظارہ تھا۔آپ نے اس وجد آفرین نظارہ کو دیکھ کر فرمایا: اتورگر 33 ی محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کا اعجاز ہے جو آج ظاہر ہو رہا ہے۔" حضور رحمہ اللہ نے خطبہ جمعہ فرمودہ 15 اگست 1994ء میں اس کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا: جلسہ سالانہ UK اللہ تعالی کے فضل کے ساتھ ایک غیر معمولی شان کا جلسہ ثابت ہوا۔اللہ کے فضلوں کو ہم ہمیشہ برستاد یکھتے ہیں لیکن ان فضلوں میں بھی بعض دفعہ اچانک یوں لگتا ہے جیسے غیر معمولی تیزی پیدا ہو گئی ہے اور توقع سے بڑھ کر اللہ کے فضلوں کی برسات ہوتی ہے۔جلسہ سالانہ جس صورتحال میں اختتام پذیر ہوا اس میں کسی انسانی حکمت اور کسی منصوبہ بندی کا کوئی ادنی سا بھی دخل نہیں تھا۔لوگوں نے بعد میں مجھ سے پوچھا کہ یہ کیا ہوا؟ میں نے کہا مجھے تو لگتا تھا کہ اچھا نک بارش شروع ہو گئی ہے حالانکہ بارش پہلے بھی ہورہی تھی لیکن بعض دفعہ بارش میں بھی اس قدر زور پیدا ہو جاتا ہے کہ لگتا ہے اب بارش شروع ہوئی ہے۔یہ خدا تعالی نے دشمن کو جماعت احمدیہ کے عالی اجتماع کا ایک نظارہ دیکھانا تھا اور بتانا تھا کہ اس وقت ایک ہی امت واحدہ ہے جو حقیقت میں حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف منسوب ہونے کا حق اہے وہ جماعت احمدیہ ہے جو خلافت کے ذریعہ ایک ہاتھ پر اس طرح اکٹھی ہو گئی ہے کہ ایک جسم کے ٹکڑوں کی طرح ساری دنیا کی جماعت بن چکی ہے۔“ اسی طرح فرمایا: خطبہ جمعہ فرموده 5 را گست 1994ء۔خطبات طاہر جلد 13 صفحہ 572) اللہ تعالٰی نے اس ظاہری اور روحانی رشتے کو ملا کر عالمی طور پر ٹیلی ویژن کے ذریعہ