سلسلہ احمدیہ — Page 782
782 روزانہ کا پروگرام سنا یا جایا کرے گا۔“ خطبہ جمعہ فرمودہ 21 دسمبر 1993ء - خطبات طاہر جلد 12 صفحہ 1006-1007) ایم ٹی اے کی روزانہ نشریات کا آغاز 7 جنوری 1994 ء وہ مبارک دن ہے جب حضور کے خطبہ جمعہ سے ایم ٹی اے کی روزانہ نشریات کا آغاز ہوا۔اسی روز ایم ٹی اے کی اپنی پہلی براڈ کاسٹ وین (van) کا افتتاح بھی عمل میں آیا۔اسی روز حضور کے ساتھ ملاقات پروگرام بھی شروع ہوا۔ابتدا میں چند روز ملاقات کا پروگرام عمومی بات چیت پر مشتمل رہا جس میں حضور نے متعدد ایمان افروز واقعات بیان فرمائے اور پھر روزانہ کی یہ ملاقات کئی مختلف سلسلوں میں تقسیم ہوگئی۔حضور نے اپنے 7 جنوری 1994ء کے خطبہ جمعہ میں فرمایا: الحمد للہ کہ آج وہ جمعہ کا دن آیا جس کی بہت دیر سے دل میں تمنا تھی اور ایک مدت سے انتظار تھا کہ آج خدا کے فضل کے ساتھ انٹر نیشنل احمدیہ مسلم ٹیلی ویژن کا با قاعدہ آغاز ہورہا ہے۔وہ جو جمعہ کا خطبہ پہلے ہر جمعہ سنایا جاتا تھا وہ اگر چہ اسی ٹیلی ویژن کے ذریعہ تھا لیکن یہ سروس روز مرہ کے طور پر ابھی جاری نہیں ہوئی تھی۔الحمدللہ کہ جو شخبری میں نے ماریشس کی سرزمین سے دی تھی آج انگلستان کی سرزمین سے یہ اعلان کرنے کی توفیق مل رہی ہے۔آج سے با قاعدہ مسلم ٹیلی ویژن احمدیہ کی روزانہ سروس کا آغاز ہوچکا ہے۔یورپ میں ساڑھے تین گھنٹے یا تین گھنٹے روزانہ اور باقی ایشیا افریقہ وغیرہ میں روزانہ بارہ گھنٹے کا پروگرام چلا کرے گا۔جو کچھ بھی اس کے نتیجہ میں پیدا ہوگا مجھے امید ہے کہ بابرکت ہوگا اور جماعت کی تربیت ہی کے لئے نہیں بلکہ سب دنیا کے لئے بھی ٹیلی ویژن کے ذریعہ تربیت کے ایک نئے دور کا آغاز ہو جائے گا۔کبھی دنیا میں ٹیلی ویژن کو ان اعلیٰ مقاصد کے لئے استعمال نہیں کیا گیا جن اصلی مقاصد کے لئے اب اللہ تعالیٰ کے فضل سے جماعت احمدیہ کو ایک ٹیلی ویژن کے نئے دور کے آغاز کی تو فیق مل رہی ہے۔“ ( خطبہ جمعہ فرمودہ 7 جنوری 1994ء۔خطبات طاہر جلد 13 صفحہ 2-1 )