سلسلہ احمدیہ — Page 770
770 اس کے بعد بڑے سنجیدہ ماحول میں سوال و جواب کی ایک مجلس ہوئی جو قریباً ڈیڑھ گھنٹہ جاری رہی۔اس تقریب میں چھ صد افراد موجود تھے۔25 جون کو حضور Cirebon تشریف لے گئے جہاں ایک عمارت مبارک بال کا افتتاح فرمایا۔اس کے بعد Manislor تشریف لے گئے۔یہ گاؤں تمام کا تمام احمدی افراد پر مشتمل ہے۔26 جون کو حضور نے Wanasigra میں SMU ہائی سکول اور الواحد بلڈنگ کا سنگ بنیا درکھا۔28 جون کو صدارتی محل میں صدر مملکت انڈونیشیا مکرم عبد الرحمان واحد صاحب سے ملاقات ہوئی۔ملاقات کے بعد صدارتی محل کے پریس روم میں پریس کانفرنس ہوئی۔29 جون کو ریجنٹ ہوٹل میں Interfaith Dialogue کے تحت ایک پروگرام میں حضور رحمہ اللہ نے Islam and the Prospect" Muslim Indonesian of Muslim Revival; Considering Existential Problems in the 21st Century کے موضوع پر خطاب فرمایا۔اس تقریب میں کم و بیش ایک سومہمان موجود تھے جن میں علاقہ کی ممتاز شخصیات اور متعد د دانشور شامل تھے۔خطاب کے بعد حاضرین کے سوالات کے جوابات دیئے گئے۔یکم جولائی کو حضور نے جلسہ سالانہ انڈونیشیا کے موقع پر خواتین سے خطاب فرمایا۔2 جولائی کو جلسہ کے اختتامی اجلاس سے خطاب فرمایا۔اس سے قبل اجتماعی بیعت ہوئی۔اس موقع پر 1754 / افراد بیعت کر کے میں شامل ہوئے۔یہ دورہ انڈونیشیا کے دوران ہونے والی تیسری اجتماعی بیعت تھی۔اسی شام دوٹی وی چینلر نے الگ الگ حضور سے انٹرو یولیا۔4 جولائی کو پاڈانگ میں Sedona ہوٹل میں علاقہ کے معززین اور پڑھے لکھے طبقہ کے ساتھ ڈنر اور مجلس سوال و جواب ہوئی۔6 جولائی کو جکارتہ میں ہوٹل Sari Pan Pacific میں ایک تقریب میں حضور نے ہومیو پیتھی کے موضوع پر خطاب فرمایا۔