سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 766 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 766

766 اس لیے میں ایک بالکل مختلف بات کہنا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ مذاہب صرف نظریاتی سطح پر ایک دوسرے سے اختلاف رکھتے ہیں کہ خدا کیا چیز ہے؟ اور اس کی صفات کیا ہیں؟ وغیرہ لیکن اخلاقی سطح پر ان میں کوئی فرق نہیں۔اس لیے جب آپ اخلاق پر غور کریں تو دنیا کے ہر مذہب کو تسلیم کر لیں اور اس کے لیے کسی بحث میں نہ پڑیں۔آپ کے عقائد بہت سادہ ہیں اس لیے آپ کی زندگی بھی سادہ ہونی چاہیے۔آپ کو شراب، ناچ گانے اور چھوٹے بڑے جرائم چھوڑ دینے چاہئیں اور یہ عہد کر لینا چاہیے کہ انسانوں کی بجائے صرف خدا سے مانگیں گے اور ساتھ یہ عہد بھی کرنا ہوگا کہ آپ اپنے وقار کو بہر حال قائم کر کے رہیں گے۔اگر آپ اس مشورہ پر عمل کریں گے تو میں یقین دلاتا ہوں کہ آپ بڑھیں گے۔پھولیں گے ، پھلیں گے اور بہت دور تک جاسکیں گے۔لیکن اگر آپ رز کریں گے تو آہ اپنے اور ان لوگوں کے درمیانی فاصلہ کو کبھی کم نہیں کر سکیں گے جو زمانہ کے لحاظ سے پہلے ہی آپ سے بہت آگے اور ترقی یافتہ ہیں اور دن بدن آپ زیادہ پیچھے ہٹتے چلے جائیں گے۔اس لیے آپ کا جدید دنیا میں داخل ہونے کے لیے پہلا قدم اخلاق سے از سر نو مسلح ہونا ہے۔میں اپنے خطاب کو ایک اور بات کہہ کر ختم کرنا چاہتا ہوں اور وہ یہ کہ جب غریب لوگ اپنی حالت کو امارت میں بدلنا چاہتے ہیں تو وہ جانتے بوجھتے ہوئے اپنے آپ پر راحتیں اور آسائش حرام کر لیتے ہیں کیونکہ وہ جانتے ہیں کہ وقتی طور پر ان قربانیوں کے نتیجہ میں وہ بڑھنا اور پھیلنا شروع کریں گے اور اس طرح وہ اپنے بچوں کے لیے ایک شاندار مستقبل اپنے پیچھے چھوڑ جاتے ہیں۔یہ وہ قربانی ہے جو آپ سب سے اس وقت درکار ہے۔آپ اپنے پر یہ معمولی راحتیں حرام کریں اور عارضی لذات کو چھوڑ دیں۔یعنی شراب، منشیات، جرائم اور اسی قسم کی دوسری چیزیں۔اس کے ساتھ مستقل مزاجی اختیار کریں۔کچھ عرصہ کے لیے زاہدانہ زندگی اختیار کریں اور اپنی تعمیر کو کریں۔یہی آپ کا واحد سہارا ہے اس کے علاوہ کچھ نہیں اور نہ ہی اس کے علاوہ کسی اور پیغام کا کوئی مطلب ہے۔یہی میرا ایمان ہے اور یہی میں آپ سے بھی کہنا چاہتا ہوں۔“