سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 765 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 765

765 سلوک کر رہی ہے۔ان کے ساتھ کامیابی سے لڑائی کرنانا ممکن ہے کیونکہ یہ آپ کی مزید بربادی کا باعث ہوگا اور آپ کو مستبقل کی بجائے مزید ماضی کی طرف دھکیل دے گا۔یہ میراوہ ایک اہم پیغام ہے جو میں دیتا رہا ہوں اور آپ کو بھی دینا چاہتا ہوں۔لیکن سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ آپ کو کرنا کیا چاہیے؟ آپ یہ بات اچھی طرح سمجھ لیں کہ آپ صرف اپنے ان خیالات کی وجہ سے پسماندہ سمجھے جاتے ہیں جو اپنی زمین سے متعلق آپ رکھتے ہیں۔آپ سب پرانی تہذیبوں کے کا شکار لوگ ہیں۔جو بھی زمین پیدا کرتی ہے بس اسی پر آپ کا انحصار ہے۔اس لیے اپنی بقا کے لیے دن بدن آپ کو بڑی زمینیں درکار ہوتی ہیں اور یہ پیداوار بڑھانے والی بات نہیں۔جدید دنیا پیداوار بڑھانے والوں کی دنیا ہے اور یہی قدیم اور جدید دنیا کو تقسیم کرنے والی چیز ہے۔پس جدید دنیا کا حصہ بننے کے لیے آپ کو پیداوار بڑھانے کے طریق سیکھنے ہوں گے۔جدید دنیا کا انسان یہ کہتے ہوئے آپ سے زمین چھینتا ہے کہ آپ زمینیں ضائع کر رہے ہیں۔آپ کو علم ہی نہیں کہ زمین کا بہتر استعمال کیسے کیا جائے۔اس لیے براہ مہربانی ہمارے لیے کچھ اور زمین چھوڑ دو تا کہ ہم اس کی کاشت سے زیادہ بہتر فائدہ اٹھا سکیں۔پچھلی کئی صدیوں سے یہی کچھ ہوتا چلا آرہا ہے۔جدید دور کے انسان کے ہاتھ میں یہی ایک ہتھیار ہے جس کے زور سے وہ آپ کو باہر دھکیل دیتا ہے اور جس کا استعمال وہ عقلاً جائز اور منصفانہ سمجھتا ہے۔اس لیے آپ کو میرا پیغام یہ ہے کہ آپ زمین کے بہتر استعمال میں جدید دنیا کے انسان سے مقابلہ کریں اور اپنی ہزاروں سال پرانی سستیوں والی زندگی کی عادت کو ترک کریں۔حالات کا مقابلہ کرنے کے لیے کمر بستہ ہو جائیں اور جدید دنیا کے انسان کو یہ بتادیں کہ ہم زمین کا بہتر استعمال جانتے ہیں اور اب تمہارے پاس ہم سے زمین چھینے کے لیے کوئی بھی وجہ باقی نہیں رہی۔میں آپ کو مذاہب کے اختلاف کی بحث میں نہیں لانا چاہتا اور نہ ہی ان کے فرقوں کی تعریف کی بحث میں پڑنا چاہتا ہوں۔اگر میں آپ کو ان تفریقوں کے سمجھنے کی امید کے ساتھ ان میں پڑنے کی دعوت دوں تو یہ بڑی بیوقوفی ہوگی اور آپ پر ظلم ہوگا۔