سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 764 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 764

764 کے افراد سے ملنے کا شوق پیدا ہوا اور یہ معلوم کرنا میری اہم دلچسپیوں میں سے ہے۔کیا واقعہ دنیا کی ہر قوم پر وہی ایک خدا ظاہر ہوتا رہا؟ اس وجہ سے میں اب تک شمالی امریکہ اور کینیڈا کے قدیم باشندوں اور ان کے رہنماؤں سے مل چکا ہوں۔اسی طرح آسٹریلیا کے قدیم باشندوں سے بھی گہرے تعلقات رکھتا ہوں۔اور ان کے رہنماؤں کو بھی اچھی طرح سے جانتا ہوں۔اسی طرح جب میں نیوزی لینڈ گیا تو وہاں Maori قوم کے رہنماؤں سے بھی ملا جن سے گہرے دوستانہ تعلقات ہیں اور وہ بھی مجھے لندن ملنے آئے۔چنانچہ نہ صرف قرآن کریم کی تعلیم کی وجہ سے بلکہ ان گہرے اور وسیع تعلقات کی بنا پر میں یقین رکھتا ہوں کہ وہ خدا جو دنیا کے سب لوگوں پر ظاہر ہوتار ہاوہ ایک ہی خدا ہے۔اس کے ساتھ میں نے ان وجوہات کو بھی ڈھونڈنے کی کوشش کی کہ اپنے وقت میں دنیا کے ترقی یافتہ ترین لوگوں کی یہ عظیم تہذ یہیں آخر کیوں ختم ہو کر ماضی کا حصہ بن گئیں؟ چنانچہ میری تحقیق نے اس کا حل مجھ پر یہ کھولا کہ بالخصوص جنوبی امریکہ کے لوگ ابتدا میں ایک خدا پر ایمان رکھتے تھے مگر امارت آجانے اور رسم و رواج میں پڑنے کے نتیجہ میں آہستہ آہستہ انہوں نے بت پرستی شروع کر دی اور عام انسانوں کو ہیرو بنانا اور پھر خدائی تصور دینا شروع ہو گئے۔تب خدا نے ان میں بار بار اپنے نذیر بھیجے۔لیکن جب انہوں نے ان کی کچھ نہ سنی تو خدا تعالیٰ نے انہیں تباہ و برباد کر دیا اور دنیا میں ہر جگہ یہی ہوتا رہا ہے۔میں یہاں آپ کو ایک پیغام دینے آیا ہوں اور آپ کو سمجھانے کی خاطر ا سے بہت سادہ اور صاف لفظوں میں بیان کرنا چاہتا ہوں۔ان سب قدیم قوموں میں جن کو میں پہلے سے جانتا ہوں اور آپ کے درمیان ایک مشابہت ہے۔شمالی امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ کے قدیم باشندے بھی زمین کو مقدس قرار دیتے ہیں۔ان سب کے لیے زمین ہی اہم ترین چیز ہے۔سب ایک ہی مصیبت کا نشانہ ہیں اور وہ یہ کہ ان کی زمین ان سے چھٹتی چلی جارہی ہے اور وہ اپنی زمینوں سے باہر دھکیلے جارہے ہیں۔انہیں ایسے لگتا ہے جیسے ان کی ماں ان سے چھینی جارہی ہے۔میں نے ان سب کو اسی مصیبت میں مبتلا پایا ہے۔مگر اس کا جواب بغاوت ہے نہ اس قوم کے خلاف اٹھ کھڑے ہونا جو ان سے یہ