سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 763 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 763

763 ہیں۔انہوں نے حضرت خلیفہ اسیح الرابع حمہ اللہ تعالی کے دورہ گوئٹے مالا 1991 ء کے دوران آپ سے تفصیلی ملاقات کی اور حضور انور کی خواہش کے پیش نظر اپنے تعلقات کی بناء پر گوئٹے مالا کے قدیم باشندوں کے پندرہ نمائندوں سے ملاقات کا انتظام کیا۔جب یہ مہمان حضور کی قیام گاہ پر اپنے مخصوص لباس میں تشریف لائے تو حضور پر نور بنفس نفیس ان کے استقبال کے لیے اپنی قیامگاہ سے باہر تشریف لائے جہاں ان کا آپ سے تعارف کروایا گیا۔اس موقع پر سپینش زبان میں Mr Diego Molina اور مکرم ڈاکٹر عطاء الہی منصور صاحب نے اور مقامی زبان میں مسٹر استینسالاؤ نے مترجم کے فرائض سر انجام دیے۔حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ نے انہیں مخاطب ہو کر فرمایا : میں آپ سے مل کر بہت خوش ہوا ہوں۔اللہ تعالٰی آپ کو اپنے فضلوں سے نوازے۔نیز آپ کو شہ دل سے خوش آمدید کہتا ہوں اور یہاں آنے پر نہ صرف آپ کا شکر گزار ہوں بلکہ M T Diego Molina صاحب کا بھی جنہوں نے میری خواہش کے مطابق اس ملاقات کا انتظام کیا۔میں نے آپ کے بارہ میں بہت کچھ پڑھا ہے اور نہ صرف گوئٹے مالا بلکہ وسطی اور جنوبی امریکہ کے تمام قدیم باشندوں کی تہذیب اور تاریخ سے بھی بخوبی واقف ہوں اس لئے میرے سامنے دوبارہ ان چیزوں کے بیان کی ضرورت نہیں جو میں پہلے سے جانتا ہوں۔میں اس وقت آپ سے اپنے علم کے مطابق کچھ کہنا چاہتا ہوں۔میرا تعلق اسلام کی اس مذہبی جماعت سے ہے جو بعض امور میں عام مسلمانوں سے ذرا مختلف ہے۔اسلام وہ مذہب ہے جو دنیا میں چودہ سو سال پہلے ظاہر ہوا، جس کے بانی کا نام محمد تھا۔انہوں نے تعلیم نہیں دی کہ آپ سے پہلے مبعوث ہونے والے انبیاء مثلاً حضرت موسی علیہ السلام یا حضرت عیسی علیہ السلام جھوٹے تھے بلکہ آپ نے ان کو سچا قرار دیتے ہوئے فرمایا کہ وہ خدا ہی کی طرف سے آئے تھے اس لیے ان سب کی عزت لازم ہے۔نیز آپ ﷺ نے یہ تعلیم دی کہ خدا تعالی سب دنیا کا ہے اور قدیم زمانوں سے ہی دنیا کے سب لوگوں پر ظاہر ہوتا رہا ہے۔اسلام کی اس تعلیم کے نتیجہ میں مجھے دنیا کی کئی پرانی تہذیبوں