سلسلہ احمدیہ — Page 746
746 جماعت احمدیہ کے لئے، ساری عالمگیر جماعت احمدیہ کے لئے بہت سی خوشخبریاں ہیں جو ظاہر ہو چکی ہیں اور بہت سی ظاہر ہورہی ہیں اور اس جوبلی کے سال کا پھل ہم خدا تعالیٰ کے فضل سے اس کثرت سے کھا رہے ہیں کہ دشمن کے لئے سوائے حسرت اور نا کامی اور دانت پیسنے کے کچھ بھی باقی نہیں رہا۔اللہ تعالٰی دشمن کے اس بڑھتے ہوئے غیظ و غضب کو ہمارے لیے مزید فضلوں کا موجب بنا دے اور اس کا جود کھ ، جو تکلیف جماعت کو پہنچی ہے، اپنے فضل سے اس کثرت سے برکتیں نازل فرمائے کہ وہ دکھ راستہ چلتے ہوئے ایک معمولی سے کانٹے کے دکھ سے بھی کم حیثیت کا دکھ رہ جائے اور خدا کے فضل ہمیں ہر آن ہر پہلو سے بڑھاتے چلے جائیں۔(آمین) سپین میں قیام کے دوران بھی کئی مجالس سوال و جواب ہوئیں۔ایک ریسیپشن میں دو صوبوں کے گورنر بھی تشریف لائے۔اسی طرح کئی ملکوں کے سفارت کار اور دیگر سیاسی و سماجی اہم شخصیات شامل ہوئیں۔حضور نے Sevilla یونیورسٹی کے عربی کے ڈیپارٹمنٹ میں اسلام کے بنیادی تعارف کے موضوع پر خطاب فرمایا جو بعد میں An Elementary Study of Islam کے نام سے شائع ہوا اور اس کے مختلف زبانوں میں تراجم بھی ہو چکے ہیں۔حضور رحمہ اللہ نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 16 مارچ 1990ء بمقام خاطبه (XATIVA) سپین میں فرمایا: ایک مسلمانوں کی قوم کی ظاہری عظمت تھی جس کے آثار باقیہ یہاں دکھائی دیتے ہیں اور ایک اسلام کی تعلیم کی عظمت ہے جو ان علاقوں سے بالکل مٹائی جا چکی ہے۔پس جو روح تھی وہ تو غائب ہو گئی ہے اور جسم کے نشان اس طرح ملتے ہیں جیسے ہزاروں سال کے فرامین مصر کی ممیاں موجود ہوں۔جب روح باقی نہ رہے تو جسم کی عظمت کی کوئی حقیقت نہیں رہا کرتی۔پس سپین کی سرزمین در حقیقت عبرت کا ایک نشان ہے۔وہ لوگ جو آج بھی بیانگ ڈبل اعلان کرتے ہیں کہ اسلامی جہاد کا معنی تلوار کا جہاد ہے اور تلوار کے زور سے علاقوں