سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 747 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 747

747 کو فتح کرنا اور قوموں کو اسلام کو تسلیم کرنے پر مجبور کرنا ہی دراصل حقیقی اسلامی جہاد ہے، ان کے لیے یہ سپین کا علاقہ ہمیشہ کے لیے ایک عبرت کا نشان پیش کرتا ہے اور ان کو بیانگ ڈبل یہ بتاتا ہے، بڑے زور سے اس بات کا اعلان کرتا ہے کہ تلوار کی عظمت کی کوئی حقیقت نہیں ہے۔تلوار کی عظمتیں تلواروں کے ذریعے توڑ دی جاتی ہیں۔اور حقیقی عظمت پیغام ہی کی عظمت ہے اور محبت کی عظمت ہے اور عقل اور حکمت کی عظمت ہے جو ہمیشہ باقی رہا کرتی ہے۔پس آپ دیکھیں کہ وہ علاقے جو مسلمانوں نے پیغام کے ذریعے فتح کیے تھے آج تک اللہ تعالی کے فضل کے ساتھ خدا اور رسول کے پیاروں کی عظمت کے گیت گا رہے ہیں۔آپ انڈونیشیا چلے جائیں، آپ ملائشیا چلے جائیں، آپ چین کے ان علاقوں میں جا کر سیر کریں جہاں مسلمانوں نے پیغام پہنچا کر یعنی قرآن کریم کا پیغام پہنچا کر لوگوں کے دل اور دماغ جیتے تھے۔پھر آپ روس کے ان علاقوں کی سیر کر کے دیکھیں جو تلوار سے فتح نہیں ہوئے بلکہ پیغام سے فتح ہوئے تھے۔پھر آپ چینی ترکستان اور اس سے ملحقہ علاقوں کو جا کر دیکھیں، منگولیا کے علاقوں کو دیکھیں جہاں سے فاتح آئے تھے انہوں نے اسلام کی سرزمینیں فتح کی تھیں لیکن اسلام نے ان کے دل فتح کر لیے، آج تک باوجود اس کے کہ بہت ہی ناسازگار حالات رہے، باوجود اس کے کہ دہر یہ حکومتیں ان بعض علاقوں میں قائم رہیں، اسلام کا نام مٹانے سے وہ گلیہ قاصرر ہے اور غائب و خاسر رہے۔۔۔۔۔پس تلوار کی فتح تو کوئی بھی حقیقت نہیں رکھتی۔دراصل پیغام کی فتح ہی وہ فتح ہے جس کی قدر ہونی چاہیے اور سپین کی سرزمین کو دوبارہ پیغام کے ذریعے اسلام کے لیے جیتنا ہمارا فرض ہے اور آج یہ پیغام کی فتح ہمارے نام لکھی گئی ہے۔اگر جماعت احمدیہ نے اس ذمہ داری کو ادا نہ کیا تو کوئی اور اس ذمہ داری کو ادا نہیں کر سکے گا۔“ آپ نے فرمایا: کتنا دردناک عبرت کا نشان ہے ان مسلمانوں کے لیے جو آج بھی بلند آواز سے دنیا میں یہ اعلان کرتے پھرتے ہیں کہ اسلام تلوار کے زور سے دین کو پھیلانے کی اجازت دیتا ہے اور اسی کا نام مقدس جہاد ہے۔ہر گز نہیں۔اس مقدس جہاد کو تو اس طرح شکست فاش دی جا چکی