سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 711 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 711

711 اسی طرح آپ خدا تعالیٰ کے خاص دوستوں کی علامات کا ذکر کرتے ہوئے فرماتے ہیں: من میں ہمدردی خلق اللہ کا مادہ بہت بڑھایا جاتا ہے اور بغیر توقع کسی اجر اور بغیر خیال کسی ثواب کے انتہائی درجہ کا جوش ان میں خلق اللہ کی بھلائی کے لیے ہوتا ہے۔“ (ازالہ اوہام۔روحانی خزائن جلد 3 صفحہ 336 337) ذیل میں حضرت خلیفہ امسح الرابع رحہ اللہ کے فرمودہ بعض خطبات میں سے چند اقتباسات درج کیے جاتے ہیں جو آپ کی ہمدردی بنی نوع انسان اور بالخصوص افریقہ کے عوام کی بہبودی اور اصلاح کے لیے غیر معمولی جذبہ کے عکاس ہیں۔اسی طرح ان میں آپ نے افریقہ کو در پیش بعض ایسے خطرات کی نشاندہی بھی فرمائی ہے جن کو نظر انداز کرنے کا انہیں بہت نقصان ہو سکتا ہے۔چنانچہ اس سلسلہ میں آپ نے نہایت اہم نصائح اور مشورے بھی دیتے ہیں۔حضور رحمہ اللہ نے اپنے خطبہ جمعہ فرمودہ 22 جنوری 1988ء بمقام سابا ( گیمبیا) میں فرمایا: عالمگیر جماعت احمدیہ کو خدا تعالیٰ پہلے ہی توفیق عطا فرما رہا ہے کہ اس ملک کی جس حد تک ممکن ہے خدمت کرے۔چنانچہ تعلیم کے میدان میں اور صحت کے میدان میں جماعت احمد یہ خدا تعالی کے فضل سے گیمبیا میں ایسی نمایاں خدمات سرانجام دے رہی ہے کہ یہاں کے جتنے بھی بڑے لوگ ہیں، دنیا کی نظر میں بڑے لوگ حکومت کے باشندے ہوں یا دیگر بڑے رتبے رکھتے ہوں، جن سے بھی میری ملاقات ہوتی ہے سب نے اس بات کا خصوصیت سے ذکر کیا اور اس سے وہ بے حد متاثر نظر آتے تھے۔پس میں نے یہ فیصلہ کیا ہے، جب میں کہتا ہوں تو مراد میں اکیلا نہیں، میں جماعت کی نمائندگی میں بولتا ہوں۔یا یہ کہنا چاہیے کہ دنیا کی عالمگیر جماعت احمدیہ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس ملک کے ساتھ اپنے تعاون کو پہلے سے زیادہ بڑھائے اور خدمت کی نئی راہیں تلاش کرے اور جس حد تک ممکن ہے اس ملک کے نیک دل باشندوں کو دنیاوی لحاظ سے بھی فائدے پہنچائے۔صرف مذہبی اور روحانی لحاظ سے ہی نہیں۔اور میں امید رکھتا ہوں کہ باقی افریقہ کے ملکوں کے دورے کے وقت بھی ایسے امور سامنے آئیں گے جبکہ دل کی گہرائی سے ان ملکوں کے باشندوں کی خدمت کے لیے بھی ارادے بلند ہوں گے اور دعا کی توفیق ملے گی کہ اللہ تعالیٰ ان کے حال بہتر کرے اور ہمیں توفیق بخشے کہ ہم ان کی خدمت میں پہلے سے زیادہ آگے