سلسلہ احمدیہ — Page 705
705 ماریشس تشریف لے گئے۔اس دورہ کے دوران بھی استقبالیہ تقریبات پر حضور کے خطابات، پریس کانفرنسز، نئی مساجد کے افتتاح یا سنگ بنیاد، حکومت کے سربراہان ، صدور، وزراء اعظم اور مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے وزراء وسفراء سے ملاقاتوں کے علاوہ یونیورسٹیز میں لیکچر بھی ہوئے۔متعدد مجالس عرفان اور غیر از جماعت افراد کے ساتھ مجالس سوال و جواب بھی ہوئیں۔بعض تعلیمی و طبی اداروں کے سنگ بنیاد یا افتتاح ہوئے۔نئے شفا خانوں کے قیام کا اعلان فرمایا۔کئی افراد بیعت کر کے میں شامل ہوئے۔پریس میڈیا کے نمائندگان نے خصوصی انٹرویو لیے۔29 اگست 1988ء کو نیروبی ( کینیا) کے انٹر کانٹی نینٹل ہوٹل میں حضور کے اعزاز میں ایک استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا۔اس تقریب میں ممبران پارلیمنٹ، ہائی کورٹ کے ججز، ممتاز وکلاء، صنعت کار، ڈاکٹر ز اور دیگر معززین شہر نے شرکت کی۔حضور نے اپنے خطاب میں افریقہ کے حالات کا تفصیلی تجزیہ کرتے ہوئے عاجزی اور انکساری کو اختیار کرنے اور افریقن عوام کی خدمت کی طرف توجہ دلائی اور بتایا کہ دنیا کا مستقبل افریقہ میں ہے۔حضور نے جماعت کی طرف سے شائع شدہ کیکویو زبان میں ترجمہ قرآن کریم کو بھی اس موقع پر Launch کیا اور اس کا ایک نسخہ آتربل منسٹر نیا گا کو دیا۔30 اگست کو کسوموں میں Sunset ہوٹل میں استقبالیہ تقریب میں شرکت فرمائی۔اس تقریب میں بھی علاقہ کے معززین بڑی تعداد میں شامل ہوئے۔حضور نے حاضرین سے خطاب فرمایا اور ان کے سوالات کے جواب دیئے۔31 اگست کو شیانڈا میں جماعت کی ایک نو تعمیر شدہ مسجد کا افتتاح فرمایا۔اس مسجد کو سولر سسٹم کے ذریعہ بجلی مہیا کی گئی تھی۔حضور رحمہ اللہ نے فرمایا کہ غالبا ایسٹ افریقہ میں کسی گاؤں میں تعمیر ہونے والی مساجد میں سے یہ پہلی مسجد ہے جسے سولر سسٹم کے ذریعہ بجلی مہیا کی گئی ہے۔افتتاحی تقریب میں خطاب کے دوران حضور نے اس علاقہ میں ایک ہومیو پیتھک ڈسپنسری کے کھولنے کا بھی اعلان فرمایا۔