سلسلہ احمدیہ — Page 696
696 بولنے والے علاقے ہیں جہاں خدا تعالیٰ کے فضل سے نفوذ کی راہیں نکل آئیں گی۔( خطبه جمعه فرمودہ 18 اکتوبر 1985ء۔خطبات طاہر جلد 4 صفحہ 832-834) حضور رحمہ اللہ کی یہ خواہش بڑی عظمت اور شان کے ساتھ پوری ہوئی۔آج اللہ تعالیٰ کے فضل سے فرانس میں اس جگہ خوبصورت مسجد اور مشن ہاؤس موجود ہے جو اشاعت اسلام و احمدیت میں اپنا نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔13 تا 31 دسمبر 1985ء کو حضور نے ہالینڈ، مغربی جرمنی، سوئٹزرلینڈ اور فرانس کا دورہ فرمایا۔اس دورہ کے دوران احباب جماعت سے ملاقات اور تبلیغ اسلام کے مختلف پروگرام ہوئے۔موجودہ مساجد اور مشن ہاؤسز میں توسیع اور نئے مراکز کے لیے زمین کے حصول کے سلسلہ میں جائزے لیے گئے۔اس سفر کے دوران 16 مجالس سوال وجواب منعقد ہوئیں۔18 ستمبر تا 16 اکتوبر 1986ء کو حضور نے کینیڈا کا دورہ فرمایا۔19 ستمبر کو CBC پر حضور کا ایک لائیو (Live) انٹرویو نشر ہوا۔20 ستمبر کوٹورانٹو کینیڈا میں پہلی احمد یہ مسجد بیت الاسلام کا سنگ بنیادرکھا۔20 ستمبر کی شام کو حضور نے جماعت احمد یہ کینیڈا کی شوری کے ایک خصوصی اجلاس کی صدارت فرمائی جس میں جماعتہائے احمدیہ کینیڈا اور امریکہ کے نمائندگان نے شرکت کی۔اس دورہ کے دوران کار مجالس عرفان اور دو مجالس سوال و جواب ہوئیں جن میں غیر از جماعت افراد بھی شامل ہوئے۔27 رستمبر کو مانٹریال میں ایک استقبالیہ تقریب ہوئی جس میں کم و بیش دوصد افراد شامل ہوئے۔حضور نے ڈیڑھ گھنٹہ سے زائد وقت حاضرین کے سوالات کے جوابات دیئے۔28 ستمبر کو سیسکاٹون میں دیگر پروگراموں کے علاوہ ایک اخبار اور ایک ٹی وی کے نمائندہ نے انٹرویو لیا۔29 ستمبر کو ایک ریڈیو CJCA پر لائیو انٹرویو نشر ہوا۔پریس کانفرنس ہوئی جس میں کینیڈا کے مقامی ریڈ انڈین لیڈر بھی شامل ہوئے۔اسی شام ایڈمنٹن میں استقبالیہ تقریب منعقد ہوئی۔ٹیلیویژن (CTV) کے ایک لائیو ٹاک شو میں ایک گھنٹہ تک سوال و جواب ہوئے۔ایڈمنٹن اور کیلگری کی