سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 681 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 681

681 ممالک سے افراد شامل ہوتے ہیں اور یہ جلسہ بھی مکمل طور پر ایم ٹی اے انٹر نیشنل پر نشر ہوتا ہے۔اس کے علاوہ بھی دنیا کے مختلف ممالک کے جلسہ ہائے سالانہ کے اہم پروگرام اور ان کی جھلکیاں ایم ٹی اے کے ذریعہ نشر ہوتی ہیں۔یوں ہر جلسہ ہی عالمی جلسہ بن کر اپنی برکتوں کا فیض وسیع پیمانے پر عام کرتا جاتا ہے۔ایم ٹی اے کے ذریعہ حضور رحمہ اللہ قادیان کے جلسہ سالانہ سے براہ راست لندن سے خطاب فرماتے رہے۔اسی طرح بعض ملکوں کے مقامی جلسوں کے شاملین سے بھی اپنے خطبات میں براہ راست مخاطب ہو کر پر حکمت نصائح سے نوازتے رہے۔اللہ تعالی نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کو الہاما یہ بشارت دی تھی کہ "بادشاہ تیرے کپڑوں سے برکت ڈھونڈیں گے۔یہ الہام پہلی دفعہ 1965ء میں پورا ہوا جب گیمبیا کے گورنر جنرل ایف ایم سنگھاٹے نے احمدیت قبول کر کے حضرت خلیفہ امسح الثالث سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کپڑے کا تبرک حاصل کیا۔دور خلافت رابعہ میں افریقہ کے کئی ممالک کے بادشاہ احمدیت میں داخل ہوئے۔ان میں سے بعض کو یو کے کے جلسہ سالانہ میں شمولیت کی سعادت بھی عطا ہوئی۔چنانچہ اپریل 1987ء میں نائجیریا کے تین بادشاہوں نے احمدیت قبول کی۔ان میں سے دو کو جلسہ سالانہ برطانیہ پر یکم اگست 1987ء کو حضرت خلیفہ امسیح الرابع نے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کپڑوں کا متبرک عطا فرمایا۔حضور رحمہ اللہ نے جلسہ سالانہ 1998ء پر فرمایا کہ حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا یہ الہام 1898ء کا ہے اور پورے سو سال بعد 1998ء میں بیس بادشاہ جماعت میں داخل ہو گئے۔جلسہ سالانہ یو کے 2000ء پر بینن کے دو بادشاہوں نے حضور رحمہ اللہ کے مبارک ہاتھوں سے حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے کپڑوں کا تبرک حاصل کیا۔ان میں سے ایک بادشاہ وہ بھی تھے جن کے ماتحت دوسو کے قریب بادشاہ ہیں۔یہ دونوں بادشاہ بعد میں جلسہ سالانہ جرمنی میں بھی شامل ہوئے۔