سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 649 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 649

649 دل میں بڑے زور سے ڈالا کہ اس چیلنج کو عام کردوں اور اس چیلنج کو حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کی صداقت کا نشان بنا کر دکھاؤں۔بنانا تو خدا نے ہی تھا مگر میں اپنی طرف سے کوشش کروں کہ دنیا دیکھ لے کہ مسیح موعود علیہ السلام کی صداقت کا ایک نشان ظاہر ہوا ہے اور اس پہلو سے میں نے مباہلے کو عام کر دیا۔ایسا عام جیسا کہ خود حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے 1897ء میں کیا تھا۔پہلے آپ کی مبارک تحریر میں سے چند الفاظ پڑھ کے سناتا ہوں۔19 مئی کے اشتہار میں آپ فرماتے ہیں: یہ خدا کی قدرت ہے کہ جس قدر مختالف مولویوں نے چاہا کہ ہماری جماعت کو کم کریں وہ اور بھی زیادہ ہوتی اور جس قدر لوگوں کو ہمارے سلسلہ میں داخل ہونے سے روکنا چاہا وہ اور بھی داخل ہوئے یہاں تک کہ ہزار ہا تک نوبت پہنچ گئی۔“ ( سو سال پہلے تھی ، اب نوبت کہاں تک پہنچی ہے۔یہ میں آپ کو دکھاؤں گا۔) یہاں تک کہ ہزار ہا تک نوبت پہنچ گئی۔اب ہر روز سرگرمی سے یہ کارروائی ہورہی ہے اور خدا تعالیٰ اچھے پودوں کو اس طرف سے اکھاڑتا ہے اور ہمارے باغ میں لگا تا جاتا ہے۔“ پھر حضرت مسیح موعود علیہ السلام لکھتے ہیں: اگر وہ فی الواقع اپنے تئیں حق پر سمجھتے ہیں اور ہمیں باطل پر اور چاہتے ہیں کہ حق کھل جائے اور باطل معدوم ہو جائے تو اس طریق کو اختیار کرلیں اور وہ یہ ہے کہ وہ اپنی جگہ پر اور میں اپنی جگہ پر خدا تعالیٰ کی جناب میں دعا کریں۔ان کی طرف سے یہ ڈھا ہو کہ یا الہی ! اگر یہ شخص جو مسیح موعود ہونے کا دعویٰ کرتا ہے تیرے نزدیک جھوٹا اور کاذب اور مفتری ہے اور ہم اپنی رائے میں سچے اور حق پر اور تیرے مقبول بندے ہیں تو ایک سال تک کوئی فوق العادت امر غیب بطور نشان ہم پر ظاہر فرما اور ایک سال کے اندر ہی اس کو پورا کر دے۔اور میں اس کے مقابل پر یہ دعا کروں گا کہ یا الہی اگر تو جانتا ہے کہ میں تیری طرف سے ہوں اور در حقیقت مسیح موعود ہوں تو ایک اور نشان پیشگوئی کے ذریعے سے میرے لئے ظاہر فرما اور اس کو ایک سال کے اندر پورا کری آخر پر آپ لکھتے ہیں: