سلسلہ احمدیہ — Page 629
629 کے ساتھ ، دعاؤں کے ساتھ ، وہ یہ عہد کریں آج کہ ہم آئندہ سال اس سے دگنا پھل حاصل کرنے کی کوشش کریں گے۔وہ یہ عہد کریں اور جن کی پیٹھیں لی گئی ہیں ان کو بھی اس بات پر آمادہ کریں کہ تم اس سال کے اندر روحانی نشو نما کے جلوے دکھاؤ اور اگر زیادہ نہیں تو کم سے کم تم میں سے ہر ایک دو ضرور ہو جائے۔تو یہ ایک زائد ہو گا اس کوشش سے جو خدمت کرنے والے اس سال دوبارہ شروع کریں گے۔“ 71 حضور نے فرمایا: و لیکن جیسا کہ میں نے پہلے بیان کیا تھا اس کو خوب اچھی طرح ذہن نشین کرلیں، آنے والوں کی تربیت بے حد ضروری ہے۔تربیت کے فقدان کے نتیجہ میں آئندہ بڑے بڑے فتنے پیدا ہو سکتے ہیں اور دین بگڑ سکتے ہیں اور وحدت تفرقہ میں تبدیل ہو سکتی ہے۔ہم نے امت واحدہ بنانے کے مقصد کو حاصل کرنے کے عہد کر رکھے ہیں۔یعنی حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کے دین کو گل عالم میں پھیلانے کے نتیجہ میں ساری دنیا کو انتِ واحدہ بنانے کا عہد کر بیٹھے ہیں۔پس اس عہد کو پورا کرنے کے لئے محض زبانی تبلیغ ضروری نہیں یا نیک اعمال کے ذریعہ لوگوں کو اپنی طرف کھینچنا ضروری نہیں بلکہ زبانی تبلیغ کو تربیتی نصائح میں تبدیل کرنا اور نیک اعمال کو نیک تربیت کے لئے استعمال کرنا یہ بہت ہی ضروری حصہ ہے جو عالمی بیعت کے بعد بغیر انتظار کے فورا شروع ہو جانا چاہیے۔" 66 پھر اس بارہ میں حضور انور نے تفصیل سے رہنمائی دیتے ہوئے فرمایا: ور اس سلسلہ میں تمام ملکوں کے امراء جن کو خدا تعالیٰ نے سعادت بخشی ہے کہ ان کے ہاں سے لوگ شامل ہورہے ہیں وہ فوری طور پر اپنی مجالس عاملہ کی میٹنگز بلائیں۔اپنے ہاں جو صائب الرائے نیک لوگ ہیں ان کو بھی شامل کریں اور ایک ٹھوس منصوبہ بنائیں جس کے نتیجہ میں یہ بہت مشکل اور وسیع کام آسان ہو جائے۔اگر منصوبہ بندی صحیح کی جائے اور تقویٰ کے ساتھ، دعاؤں کے ساتھ، تو ہر مشکل کام سمٹ کر آسان ہو جایا کرتا ہے۔اس لئے تین مہینے میں آپ کو ٹھوس تربیت کے لئے اس رنگ میں دیتا ہوں کہ ان تین مہینوں میں ہر علاقے، ہر جگہ کے لئے جہاں سے کثرت سے بیعتیں ہوئی ہیں مربی تیار کریں جو