سلسلہ احمدیہ — Page 630
630 مقامی طور پر آپ سے تربیت حاصل کر کے دین کو ان میں راسخ کریں۔اور یہ سلسلہ ہر سال اسی طرح ہوا کرے۔ہر جلسے کے بعد پہلے تین مہینے تربیتی کورسز کے لئے وقف کئے جائیں اور مربی پیدا کئے جائیں جو تربیت کا کام سنبھال لیں۔پھر آپ لوگ اگلے سال کی تیاری شروع کریں یعنی یٹھیں کروانے کی۔اس سلسلہ میں منصو بہ باند ھیں۔نئی نئی قوموں پر نظر رکھیں۔وہ ملک کے حصے نگاہ کے نیچے رکھیں جہاں اب تک احمدیت نفوذ نہیں پاسکی اور دیکھیں کہ کہاں کہاں خلا ہیں۔ان خلاؤں کو بھرنے کے لئے تدبیریں کریں۔لیکن سب سے اہم تدبیر ، سب سے زیادہ مؤثر تدبیر، سب سے زیادہ پاکیزہ تدبیر جو نیک اور دائمی پھل عطا کرتی ہے وہ دعا کی تدبیر ہے۔دعائیں کریں اور انکساری اور عاجزی کے ساتھ دعائیں کریں۔جو خدا نے ہمیں عطا کیا ہے وہ محض اس کا فضل ہے۔ہماری کوششیں بھی خدا ہی کے فضل کے نتیجہ میں ہیں۔یہ تدبیر جوذہن میں آتی یہ بھی تو اللہ ہی کی طرف سے القاء ہوتی ہے۔اس لئے ہمارا کیا ہے؟ حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ والسلام نے کتنا پاکیزہ نکتہ بیان فرمایا ہے جب کہتے ہیں ے سب کچھ تیری عطا ہے گھر سے تو کچھ نہ لائے۔یہ دعا بھی اُسی کی عطا ہے۔خدا ہمیں یہ عطا کرے اور اس دعا کے ذریعہ وہ سارے فضل عطا ہوں جو آسمان سے اترا کرتے ہیں۔خدا ہماری توفیق بڑھاتے۔ہمارے عزم بڑھائے۔ہمیں ثبات قدم عطا کرے۔ہمیں وفا عطا کرے۔ہمیں وہ نور عطا کرے جو تقویٰ کا نور ہے۔جس کی روشنی میں انسان کبھی بھٹک نہیں سکتا خواہ جاہل ہو یا عالم ہو، یکساں برابر ہمیشہ اس کا قدم راہ ہدایت پر پڑتا ہے اگر وہ متقی ہو۔پس اللہ تعالیٰ ہمیں متقی بنے کی توفیق بخشے اور متقیوں کا امام بنائے۔یعنی وہ تمام قو میں جو ہمارے ذریعہ اسلام میں داخل ہورہی ہیں وہ متقی بن جائیں تا کہ ہم متقیوں کا امام نہیں۔ورنہ افرادی قوت کو بڑھانا تقویٰ کے بغیر، ایک فضول اور شیطانی مشغلہ ہے اس کی کوئی حقیقت نہیں۔اس سے دنیا میں تفرقے بڑھتے ہیں، وحدت پیدا نہیں ہوتی۔پس متقی بنانے ہیں اور متقیوں کے گروہ کو بڑھانا ہے۔ڈھائیں کریں کہ اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق بخشے۔اس دنیا کو، اس عہد کو تقویٰ سے بھر دیں اور آئندہ آنے والی نسلیں ہمیشہ حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور مسیح موعود آپ کے غلام کے ساتھ ہم پر بھی درود اور سلام بھیجیں کہ ہم نے آپ کے