سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 618 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 618

618 میں بغیر اس کے کہ مجھے کوئی تکلیف ہو اتنی غیر معمولی غیبی طاقت پیدا ہو جاتی ہے کہ بڑی تیزی کے ساتھ جیسے موٹر بوٹ چل رہی ہو اس رفتار سے وہ کشتی اس منتہی کی طرف بڑھ رہی ہے جس کا مجھے علم نہیں کہ وہ کیا ہے۔کسی منزل کی طرف جارہی ہے، مجھے علم نہیں۔مگر یہ پتہ ہے کہ اللہ کی تقدیر مجھے کسی طرف پہنچا کر ایک پیغام دینا چاہتی ہے۔اور ایک خاص مقصد کے لئے مجھے آگے بڑھایا جارہا ہے اور آگے جا کر وہ مقصد حل ہوگا اور مجھے معلوم ہو جائے گا کہ سفر کی وجہ کیا تھی۔پھر وہ دریا سمندر میں داخل ہو جاتا ہے، پھر وہ مڑ جاتا ہے۔آخر پر جا کر یہ بات نکلتی ہے کہ میں اس کشتی میں اپنے دائیں طرف ایک چھوٹے جہاز و یا بڑی موٹر بوٹ کو دیکھتا ہوں جس کے اوپر کچھ آلات بھی نصب ہیں اور جیسے سیٹلائٹ کے ذریعے پیغام پہنچایا جاتا ہے اس قسم کا سامان بھی وہاں مہیا ہوا ہوا ہے اور وہاں میرا انتظار ہورہا ہے۔اس وقت تک اللہ تعالیٰ میرے دل میں یہ ڈال دیتا ہے کہ میری کسی اہم شخصیت سے ملاقات ہے۔تو میں ان سے پوچھتا ہوں کہ وہ بڑا آدمی جس سے ملاقات کے لئے خدا تعالیٰ نے مجھے یہاں بھیجا ہے وہ آچکا ہے یا آنے والا ہے؟ تو وہ کہتے ہیں ہم اس کا انتظار کر رہے ہیں اور اس عرصے میں ہم ٹیلیویژن کے ذریعے یا سیٹلائٹ کے ذریعے پیغام وغیرہ پہنچانے کے لئے انتظام کر رہے ہیں۔نیچے سے ان انتظامات میں مصروف ایک عورت اوپر کی باتیں سن کر اوپر آتی ہے۔ایک درمیانی عمر کی عورت ہے اور مجھے معلوم ہوتا ہے کہ یہ اس کی سیکرٹری ہے جس سے مجھے ملنا تھا۔تو وہ مجھ سے فریج میں بات کرتی ہے۔میں تعجب سے پوچھتا ہوں کہ آپ فرینچ سپیکنگ ہیں؟ اس نے کہا ہاں میں بھی فرینچ سپیکنگ ہوں اور جن سے ملنے کے لئے آپ کو بلایا گیا ہے وہ بھی فرنچ سپیکنگ ہیں۔اور خواب ختم ہوگئی۔یہ خواب پیش کر کے میں نے آپ کو بتایا کہ خدا تعالیٰ نے میرے دل کو اس رؤیا کے بعد اس یقین سے بھر دیا ہے کہ اب اگلے دور میں جماعت احمدیہ کو فریچ سپیکنگ علاقوں میں غیر معمولی کامیابیاں نصیب ہوں گی جو اتنی نمایاں طور پر زیادہ ہوں گی کہ ہر احمدی کا دل ایمان اور یقین سے لبریز ہو جائے گا کہ یہ رویا دکھانے والی ذات اللہ عالم الغیب کی ذات تھی۔وہ قدیر ، قدرتوں کے مالک خدا کی ذات تھی جس نے ایک منصوبہ بنایا ہے اور اس کی کامیابی کا تمام تر انحصار خود اسی کی قدرت پر ہے۔کیونکہ جو کشتی