سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 39 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 39

39 طرف سے اس کی ریکارڈنگ مہیا کی۔اور عدالت کی کارروائی کی اخبارات میں اشاعت بھی روک دی گئی۔اور جیسا کہ پاکستان میں یہ ایک رویہ بن گیا ہے کہ جماعت احمدیہ کے خلاف کارروائی میں تاثر تو یہ دیا جائے کہ جماعت کو ہر موقع دیا گیا مگر کارروائی یکطرفہ طور پر کروائی جائے۔یہی کچھ وفاقی شرعی عدالت میں بھی ہوا۔احمدی درخواست گزاروں کی طرف سے جو دلائل دیئے گئے اور جو حوالہ جات پیش کئے گئے اور ان سے جو استنباط کئے گئے وہ تو عوام کے سامنے نہ آئے۔عدالت کی طرف سے ان کے رڈ میں قرآن وسنت سے کوئی دلیل بھی نہیں دی گئی اور یک طرفہ طور پر ایک مختصر حکم جاری کردہ 12 اگست 1984ء کے ذریعہ اس درخواست کو خارج کر دیا اور مفضل حکم 28 اکتوبر 1984ء کو سنایا جو 244 صفحات پر مشتمل تھا جس میں یکطرفہ طور پر جماعت کے خلاف زہریلا مواد عدالت کے فیصلہ میں شامل کیا گیا۔اس مقدمہ کی بعض تفصیلات اور عدالتی فیصلہ پر محاکمہ کے بارہ میں جاننے کے لئے مکرم مجیب الرحمان صاحب ایڈووکیٹ کی حسب ذیل کتب ملاحظہ ہوں: 1- امتناع قادیانیت آرڈیننس 1984 ء وفاقی شرعی عدالت میں (www۔alislam۔org/urdu/pdf/Ordinance-XX-Shariat-Court۔pdf) Error at the Apix_2 (www۔thepersecution۔org/archive/erratapex/index۔html) حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ نے وفاقی شرعی عدالت کی دینی حیثیت اور شریعت کورٹ کے فیصلہ پر اپنے 17 / اگست 1984ء اور 14 رستمبر 1984ء اور 02 نومبر 1984ء کے خطبات جمعہ میں سیر حاصل تبصرہ فرمایا۔ان کا مطالعہ قارئین کے لئے مفید اور دلچسپی کا موجب ہوگا۔(نوٹ: یہ تمام خطبات بھی خطبات طاہر کے نام سے مذکورہ تاریخوں کے حوالہ سے جماعت احمدیہ کی ویب سائٹ www۔alislam۔org پر دستیاب ہیں۔)