سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 570 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 570

570 حضرت خلیفہ المسح الرابع رحمہ اللہ نے اسیروں ناداروں اور غریب اور مسکین مستحقین کی امداد اور مختلف قدرتی آفات و مصائب کے مواقع پر متاثرین کی تکالیف کے ازالہ اور ان کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے متعدد تحریکات فرمائیں۔جن پر افراد جماعت نے اپنے روایتی جذ بہ وجوش کے ساتھ لبيك کہتے ہوئے دامے، درمے، سخنے ہر رنگ میں خدمت خلق کی توفیق پائی۔ان تمام تحریکات اور ان کی تفصیلات کا تذکرہ تو بہت طویل ہے۔ذیل میں صرف چند تحریکات کا ذکر کیا جاتا ہے جن سے قارئین کو خلافت احمد یہ اور جماعت احمدیہ کے خدمت خلق کے لئے بے پناہ جذبات اور مساعی کا کسی قدر اندازہ ہوسکتا ہے۔بيوت المحمد سلیم سپین میں پانچ سو سال کے بہت ہی درد ناک تعطل کے بعد پہلی مسجد کا افتتاح بلاشبہ تاریخ اسلام و احمدیت کا ایک بہت ہی اہم اور غیر معمولی واقعہ تھا اور ساری دنیا میں جماعت احمد یہ اپنے امام حضرت خلیفة المسح الرابع کی سیادت میں اس عظیم الشان سعادت کے عطا ہونے پر اللہ تعالیٰ کی حمد کے ترانے کاتے ہوئے اس کے حضور سجدات شکر بجا لارہی تھی۔حضرت خلیفہ امسیح الرابع جب مسجد بشارت سپین کے افتتاح اور دورہ یورپ سے واپس ربوہ تشریف لائے تو 29 اکتوبر 1982ء کے خطبہ جمعہ میں مسجد کے شکرانہ کے طور پر غرباء کے لیے مکانات تعمیر کرنے کے ایک اہم منصوبہ کا اعلان فرمایا۔یہ آپ کے بابرکت عہد خلافت کی پہلی مالی تحریک تھی۔آپ نے فرمایا: اللہ تعالیٰ نے مجھے ایک ایسا مضمون بھی سمجھایا جس کا میں اب یہاں اعلان کرنا چاہتا ہوں۔اور وہ یہ ہے کہ اللہ کے گھر بنانے کے شکرانہ کے طور پر خدا کے غریب ہندوں کے گھروں کی طرف بھی توجہ کرنی چاہئے۔اس طرح یہ حمد کی عملی شکل ہوگی جو ہم اختیار کریں گے اور اپنے اعمال سے گواہی دیں گے کہ ہاں واقع ہ ہم اللہ کی اس رضا پر بہت راضی ہیں کہ اس نے ہمیں اپنا گھر بنانے کی توفیق بخشی۔پس ہم اس کے غریب بندوں کے گھروں کی تعمیر کی طرف توجہ کر کے اس کے اس عظیم احسان کا عملی اظہار کریں گے۔۔۔