سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 560 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 560

560 دوسرے کے بعد آتی ہیں اور تھک ہار کر بیٹھ رہا کرتی ہیں اور مالی نظام تو خصوصیت کے ساتھ بہت ہی زیادہ ابتلا میں ڈالے جاتے ہیں۔ابتلا ان معنوں میں کہ مالی لحاظ سے 100 سال کے اندر کام کرنے والوں کی دیانتیں بدل جاتی ہیں، ان کے اخلاص بدل جاتے ہیں، قربانی کرنے والوں کا معیار بدل جایا کرتا ہے۔اور اس پہلو سے وہ مالی نظام جو خالصہ طومی تحریک پر مبنی ہو اس کے لئے ایک سو سال تک کامیابی کے ساتھ آگے بڑھتے رہنا اس جماعت کے بانی کی صداقت کی ایک بہت ہی عظیم الشان دلیل ہے۔خاص طور پر جبکہ دنیا کے رجحان اس کے برعکس چل رہے ہوں۔۔۔جماعت احمدیہ۔۔۔حیرت انگیز وفا کے ساتھ اپنے اس اسلوب کو قائم رکھے ہوئے ہے کہ ہر آنے والا سال جماعت کی مالی قربانی کی روح کو کم کرنے کی بجائے بڑھا رہا ہے۔یہ اعجاز خدا تعالی کے بھیجے ہوئے ایک سچے فرستادہ کے سوا کوئی دنیا میں دکھا نہیں سکتا۔ساری دنیا کی طاقتوں کو میں کہتا ہوں کہ مل کر زور لگا کر دیکھ لیں حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوة والسلام جیسی کوئی مالی قربانی کرنے والی جماعت کہیں ہو تو لا کر دکھا ئیں۔دنیا کے سامنے وہ چہرے تو پیش کریں۔وہ کون لوگ ہیں جو اس طرح اخلاص اور وفا کے ساتھ اور بڑھتی ہوئی قربانی کی روح کے ساتھ خدا تعالیٰ کے حضور اپنے اموال پیش کرتے چلے جاتے ہیں۔“ ( خطبه جمعه فرموده 25 دسمبر 1992ء۔خطبات طاہر جلد 11 صفحہ 920919)