سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 548 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 548

548 مختلف زبانوں میں تراجم قرآن کریم کی اشاعت کی تحریک جو تھی اس نے ایک نئی شکل گزشتہ جلسہ سالانہ پر اختیار کر لی کہ ایک ایک شخص یا ایک ایک خاندان یا بعض صورتوں میں ایک ایک جماعت ایک پورے قرآن کریم کا ترجمہ، طباعت و اشاعت وغیرہ کا خرچ پیش کرے۔یہ تحریک بھی اللہ کے فضل سے ایسی مؤثر اور ایسی بابرکت ثابت ہوئی ہے کہ اپنی ذات میں اس تحریک میں کم و بیش اتناہی روپیہ مہیا ہو گیا ہے جتنا صد سالہ جوبلی کے باہر کے وعدوں کا نصف ہے اور یہ بہت بڑی بات ہے۔صد سالہ جوہلی کے لئے جماعت نے غیر معمولی کوشش سے اپنے آپ کو تیار کیا تھا۔اپنی جیبیں دیکھیں آئندہ پندرہ سال تک آمد کا حساب لگایا تب انہوں نے وعدے کئے تھے۔اور ان سب تحریکات کے بعد یہ تحریک ہوتی ہے جبکہ بظاہر جیبیں خالی تھیں اور اس وقت اللہ تعالی نے جماعت کو یہ توفیق عطا فرمائی کہ نہ صرف یہ کہ جتنے قرآن کریم کے لئے اخراجات کا مطالبہ تھا وہ سارے پورے کر دیے بلکہ اس سے آگے پیش کر دئیے۔اب تو بعض دفعہ یہ ہوتا ہے کہ وعدہ آتا ہے تو پھر ہم تلاش کرتے ہیں کہ اب کونسی نئی زبان ڈھونڈی جائے جس کے لئے یہ وعدہ ملا ہے۔یہ عجیب احسان ہے خدا تعالیٰ کا۔بہت ہی عظیم الشان احسان ہے یہ۔الفاظ میں بیان ہو ہی نہیں سکتا اور لوگوں کو بھی خدا تعالی نے ایسا جنون، ایسا پیار عطا کر دیا ہے اس کام کے لئے کہ روح کو نئی زندگی عطا کرنے والے عجیب عجیب خطوط ملتے رہتے ہیں۔“ لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کے دفاتر اور ہال کی تعمیر کے لئے تحریک خطبات طاہر جلد 7 صفحہ 49-50) 16 جنوری 1987ء کو لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کے دفاتر اور ہال کی تعمیر کے لئے مالی تحریک فرمائی۔صد سالہ جو ہلی جشن منانے کے لئے ہر ملک میں یاد گار عمارت کے لئے تحریک 8 فروری 1987ء کو صد سالہ جو بلی جشن منانے کے لئے ہر ملک کے احمدیوں کو ایک یادگار عمارت پیش کرنے کی تحریک فرمانی اور فرمایا ہر ملک اپنے وسائل کو مد نظر رکھ کر ایک عمارت پیش کرے۔اس میں وقار عمل کو بڑا عمل دخل ہونا چاہئے۔کی کچھ