سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 481 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 481

481 صد سالہ جوبلی کے سلسلہ میں ہونے والی تقریبات کی پریس اور الیکٹرانک میڈیا میں وسیع پیمانے پر تشہیر جیسا کہ پہلے ذکر گزر چکا ہے کہ پاکستان میں حکومت نے احمدیوں کے جشن تشکر پر قانونی پابندیاں عائد کیں اور ہر ایسے ذریعہ کو اختیار کیا گیا جس سے احمدیت کی آسمانی آواز کو دبایا جا سکے۔لیکن بھلا آسمان سے برسنے والی خدا تعالیٰ کے فضلوں کی موسلا دھار بارش کو بھی کبھی انسانی طاقتیں روک سکتی ہیں؟ ایسا نہ کبھی پہلے ہوا اور نہ آئندہ ہو سکتا ہے۔مخالفین کی تمام تر معاندانہ کوششوں کے باوجود احمدیت کی صدائے فقیرانہ حق آشنا شش جہات میں پھیلتی چلی گئی۔اللہ تعالی کی تائید و نصرت اور قبولیت کے ایسے حیرت انگیز نظارے ظاہر ہوئے اور ایسے علاقوں میں بھی احمدیت کا پیغام پریس اور میڈیا کے ذریعہ پہنچا جہاں جماعت کی کسی قسم کی کوشش کا کوئی بھی دخل نہیں تھا۔اس کی تفصیلات کو چھوڑتے ہوئے جو اپنی ذات میں بہت طویل اور حد درجہ ایمان افروز ہیں، ذیل میں حضرت خلیفہ اسیح الرابع رحمہ اللہ کے فرمودہ ایک خطبہ جمعہ سے اور جلسہ سالانہ یو کے 1989ء کے موقع پر فرمودہ خطاب سے چند اقتباسات پیش کیے جاتے ہیں جن سے یہ اندازہ ہوسکتا ہے کہ کس طرح محض خدا تعالیٰ کے فضل کے ساتھ جماعت احمدیہ کے اس صد سالہ جشن تشکر کو دنیا بھر کے پریس اور میڈیا میں پذیرائی عطا ہوئی۔اگر چہ بعض جگہوں پر مخالفین نے جماعت کے خلاف سراسر جھوٹ اور افتراء پر مبنی مضامین بھی شائع کیے اور منفی پراپیگنڈہ بھی کیا لیکن اکثر مقامات پر بہت ہی مثبت انداز میں کوریج ہوئی اور بڑے اعزاز کے ساتھ جماعت احمدیہ کی سوسالہ خدمات اور اس کی کامیابیوں کا تذکرہ ہوا۔جہاں تک معاندین کے منفی پراپیگنڈہ کا تعلق ہے تو وہ بھی جماعت کے حق میں مفید ہی ثابت ہوا اور بہت سے لوگوں میں حقیقت کو جاننے کا اشتیاق پیدا کرنے کا موجب ہوا اور کئی مقامات پر تو خود غیر مسلموں نے معاندین احمدیت کے جھوٹے پراپیگنڈہ کا منہ توڑ جواب دیا اور احمدیت کی امن پسندی اور خدمت اسلام اور خدمت انسانیت کے کاموں کو سراہا۔حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ نے جشن تشکر کی تقریبات کے اہتمام کے قریباً