سلسلہ احمدیہ — Page 464
464 آنحضرت ﷺ پر درود وسلام کے پاکیزہ نغمات گاتے ہوئے مختلف شاہراہوں سے گزرے۔اس سلسلہ میں سب سے بڑا مارچ پاسٹ سالٹ پانڈ (غانا) میں ہوا جہاں غانا کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے ہیں ہزار افراد نے مارچ پاسٹ میں حصہ لیا اور اللہ تعالیٰ کی حمد کے ترانے گاتے ہوئے آنحضرت عالم پر درود و سلام بھیجتے ہوئے شہر کی تمام بڑی سڑکوں پر احمدیت اور غانا کے جھنڈے لہراتے ہوئے چکر لگایا۔سیرالیون میں بھی تمام بڑی بڑی جماعتوں میں کامیاب مارچ پاسٹ ہوئے جن میں احمد یہ سکولوں کے طلباء و طالبات اور اساتذہ بھی شامل ہوئے۔کثیر تعداد میں غیر از جماعت افراد بھی جماعت کے اس جشن تشکر کے جلوس میں شامل ہوئے۔مختلف جگہوں پر ان جلوسوں میں شامل ہونے والوں کی تعداد اوسطاً پانچ سے چھ ہزار رہی۔تقریباً ہر جگہ پر گورنمنٹ کے اعلیٰ حکام وافسران، ممبران پارلیمنٹ اور مقامی و علاقائی چیفس اور دیگر سرکردہ افراد بھی شامل ہوئے اور بعض نے خطاب بھی کیے۔فری ٹاؤن میں منسٹر آف سٹیٹ فار پریذیڈنشل آفیئر ز آنریل ڈاکٹر اے۔کے طورے نے اپنے خطاب میں جماعت احمدیہ کی خدمات انسانیت کا اعتراف کرتے ہوئے کہا: احمد یہ مشن سیرالیون میں 50 سالوں سے جبکہ ساری دنیا میں 100 سالوں سے رکھی انسانیت کی خدمت میں مصروف ہے۔“ دارو ( سیرالیون ) میں مارچ پاسٹ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ایک عیسائی میجر نے کہا: آج اگر اسلام کی طرف سے کوئی جماعت اسلام کو قوت اور فروغ دے رہی ہے تو وہ جماعت احمد یہ ہے جس نے اسلام کی خدمت کرتے ہوئے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اسلام انسانیت کے لیے آرام اور سکون کا ٹھکانہ ہے۔“ الحاج مصطفی سینوسی صاحب سابق نائب وزیر اعظم سیرالیون اور صدر مسلم کانگرس نے تقریر کرتے ہوئے کہا: سیرالیون میں احمد یہ مشن کے آنے سے پہلے عیسائی چھائے ہوئے تھے۔مسلمان اپنے آپ کو مسلم ظاہر کرنے میں خفت محسوس کرتے تھے۔ہم احمد یہ مشن کے ممنون ہیں کہ