سلسلہ احمدیہ — Page 458
458 احمدیوں کو بھی پہنچے گا جو ابھی احمدی نہیں ہوئے۔ان قوموں کو بھی پہنچے گا جن تک ابھی احمدیت کا پیغام نہیں پہنچا۔آئندہ ایک سو سال میں احمدیت نے کتنی ترقی کرنی ہے، ہم اس کا ابھی تصور بھی نہیں باندھ سکتے۔کن کن نئی سرزمینوں میں اس احمدیت نے جڑیں پکڑنی ہیں اور تنومند درخت بننے ہیں اور عظیم الشان خدا تعالٰی کی رحمتوں کے سائے ان درختوں کے ذریعے ان تمام زمینوں پر محیط ہونے ہیں، ہم ان باتوں کا آج تصور بھی نہیں کر سکتے۔لیکن یہ میں جانتا ہوں کہ جہاں تک بھی احمدیت پھیلے گی، دنیا کے جس جس خطے میں بھی احمدیت کا پیغام قبول کیا جائے گا اور حضرت مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کو امام زمانہ تسلیم کیا جائے گا، جہاں جہاں حضرت محمد مصطفی بی کی سرداری کے سامنے احمدیت کے ذریعے سر تسلیم خم کئے جائیں گے ان سب کو اس سلام کا تحفہ ہمیشہ ہمیش پہنچتا رہے گا۔پھر آئندہ صدی میں کیا ہوتا ہے؟ اللہ بہتر جانتا ہے، کیسے لوگ ہوں گے۔مجھے امید ہے اور مجھے کامل یقین ہے کہ انشاء اللہ تعالیٰ خدا تعالیٰ تقویٰ کی ایک نئی لہر جاری کرے گا اس صدی کے لئے بھی اور رحمتوں کے نئے پیغام آئندہ صدی کے لئے خود پیش فرمائے گا۔“ ( خطبہ جمعہ فرمودہ 24 مارچ 1989ء بمقام اسلام آباد، للفورڈ۔خطبات طاہر جلد 8 صفحہ 182-189)