سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 436 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 436

436 بھی کچھ کام کرتا ہے اور وہ ہے آپ کی نیکی، آپ کا تقویٰ، آپ کی دعائیں۔یہ وہ سورج نہیں ہے جو نکلنے کے بعد پھر ایک وقت کے بعد مدھم پڑا کرتے ہیں۔جو سچائی کے نشان کے طور پر خدا کی طرف سے سورج ابھرا کرتے ہیں وقت کے ساتھ ان کی روشنی بڑھتی رہتی ہے اور ان کا نور پھیلتا چلا جاتا ہے۔وہ نشانات جو حضرت اقدس محمد مصطفی علی کے زمانے میں کور باطن دشمن نزدیک سے نہیں دیکھ سکتے تھے اور جن کی شہرت زیادہ سے زیادہ مکہ کے ارد گرد تک پہنچی تھی آج دنیا کے کناروں تک وہ شہرت پاچکے ہیں اور دنیا کی عظیم قوموں تک بھی وہ نشان اپنی روشنی پہنچارہے ہیں اور دن بدن اپنی چمک میں بڑھتے چلے جارہے ہیں۔اس لئے مباہلہ کا یہ جو نشان ہے یہ بھی آج اور کل تک کا نشان نہیں۔نہ پرسوں تک کا نشان ہے۔یہ ہمیشہ ہمیش کا ایک نشان ہے جس کی روشنی بڑھ سکتی ہے۔اور اس کا احمدیت کے کردار سے گہرا تعلق ہے۔پس اپنے کردار کو جتنا روشن کریں گے، اپنے سینے کو جتنا منور کریں گے اتنا ہی احمدیت کی صداقت کا سورج روشن تر ہوتا چلا جائے گا۔پس میری آپ سے یہی اپیل ہے کہ خدا کا شکر بھی کثرت سے کریں۔اس نے بے انتہا ہم پر فضل نازل فرمائے۔بے انتہا برکتیں دیں، جماعت کو اتنی ترقی دی اور جماعت کی تاریخ میں ایسے ایسے دن آئے جن کی کوئی مثال اس سے پہلے نظر نہیں آتی۔مثلاً اسی سال چند دن پہلے ایک ملک سے یہ اطلاع ملی جہاں صرف پانچ سو احمدی تھے کہ آج خدا تعالیٰ نے یہ ہمیں دن دکھایا ہے کہ تیرہ ہزار آٹھ سو کچھ احباب بیعت کر کے با قاعدہ جماعت احمدیہ میں داخل ہو رہے ہیں۔اس سے پہلے دس ہزار تک کی خبر تو ہم نے سنی ہوئی تھی غالباً پرانے زمانے میں کہیں لیکن وہ بھی اس قسم کی تھی کہ ایک قبیلے میں جاکے اعلان کیا اور اندازہ لگایا کہ وہ دس ہزار ہوگا لیکن یہ کہ دس ہزار با قاعدہ افراد ہوں یہ واضح نہیں تھا، اب پوری گفتی بنائی گئی ہے۔تیرہ ہزار اتنے سو افراد جماعت میں داخل ہوئے ہیں اور ہر طرف یہی نظارہ ہے۔خدیجہ نذیر صاحبہ جن کو میں نے بیعتوں کے اوپر مقرر کیا ہے جب وہ آتی ہیں ان کی بشاشت سے ان کا چہرہ کھل اٹھتا ہے۔کہتی ہیں اب تک خدا کے فضل سے وہ دگنا ہونے کا جو آپ نے کہا تھا وہ خدا تعالیٰ پورا کر کے دکھا رہا ہے۔پچھلے سال اگر چودہ ہزار تھی تو آج اٹھائیس ہزار ہو چکی ہے ایک خطے میں اور کل کی پچاس ہزار ہونے کی توقعات بڑی نمایاں ابھی سے نظر آ رہی ہیں۔تو اس طرح خدا تعالی نے