سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 423 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 423

423 برائیوں کے ساتھ داخل نہیں ہونا اور احمدی بڑوں نے بھی اور بچوں نے بھی نہ صرف کوششیں کیں بلکہ مجھے مسلسل دعا کے بھی خط لکھتے رہے کہ ہم نے فیصلے کئے ہیں جو بعض برائیاں ہیں ان کو لے کر ہم نے انگلی صدی میں سانس نہیں لینا۔بعض ایسی برائیاں ہیں جو ہم پر قابض ہو چکی ہیں ، ہماری زندگی کا ساتھ تھیں ان کو جدا کرنا آسان کام نہیں اس لئے ہم بھی دعا کرتے ہیں، کوشش کرتے ہیں ، آپ بھی دعائیں کریں۔مجھے بار بار اس سے یہ محسوس ہوتا رہا کہ یہ مجیب اللہ کی شان ہے کہ اس نے مباہلہ کی دعا ایسے سال میں کروائی جب کہ تمام حالات کا رخ احمدیوں کی اصلاح کی جانب تھا اور وہ اس مباہلہ کی کامیابی میں حمد ثابت ہوئے۔۔۔۔پس آج ہم بالعموم تمام دنیا کی جماعتوں کی نمائندگی میں یہ اعلان کر سکتے ہیں کہ مباہلہ کے اس سال میں جماعت احمدیہ کے اکثر افراد کو اس توجہ اور غیر معمولی انجاک کے ساتھ اپنی برائیاں چھوڑنے اور نیکیاں اختیار کرنے کی توفیق ملی ہے کہ اس سے پہلے شاؤ کے طور پر بھی کبھی ایسا واقعہ ہوا ہو۔مختلف وقتوں میں خلفاء کی تحریک پر جماعتیں اصلاح کی طرف متوجہ ہوتی ہیں مگر ایک عالمگیر حیثیت سے کہ تمام دنیا میں ہر ملک میں، ایک سو بیس ممالک میں یہ توجہ بڑی نمایاں شان کے ساتھ بیدار ہوتی ہو اور اس کا گہرا اثر دور دور تک مردوں، عورتوں اور بچوں پر پڑا ہو۔یہ واقعہ کوئی معمولی واقعہ نہیں ہے اور خدا کی غیر معمولی توفیق کے بغیر ہونا ممکن نہیں ہے۔میں نے کئی دفعہ ان علماء کو چیلنج کیا ہے کہ بھتی! اگر تم نیکی کے علمبردار ہو اور واقعی اسلام سے محبت رکھتے ہو تو ایک شہر کو چن لو پاکستان میں ، چنیوٹ لے لو، فیصل آباد لے لو اور ساری قوتیں وہاں مجتمع کرلو اور وہاں سے برائیاں دور کرنے کی کوشش کرو۔یہ مقابلہ ہے، یہ مسابقت کی روح ہے جو اسلام پیش کرتا ہے۔پھر دیکھو کہ خدا تمہیں تو فیق عطا فرماتا ہے یا ہمیں توفیق عطا فرماتا ہے۔کہاں یہ کہ ساری دنیا میں ایک سو بیس ممالک میں پھیلی ہوئی ہزار ہا بلکہ لاکھوں بستیوں میں پھیلی ہوئی جماعت کو خدا تعالی یہ توفیق بخشے کہ ہر جگہ خدا اصلاح کے کرشمے دکھائے ، اصلاح کے معجزے دکھائے۔پس خدا کا یہ بہت عظیم الشان احسان ہے مگر میں جماعت احمدیہ کو متوجہ کرنا چاہتا ہوں کہ اصل معجزہ اصلاح کا معجزہ ہی ہوا کرتا ہے۔میں دوسری قسم کے معجزے کا بھی ذکر کروں گا لیکن آپ یا درکھیں کہ سب سے بڑا معجزہ دنیا میں صداقت کے ثبوت کے لئے اصلاح کا معجزہ ہوا کرتا ہے۔باقی ساری باتیں آنے جانے والی ہیں، باقی ساری باتیں وقت کے تماشے ہیں یا ایک وقت میں ایمان افروز باتیں ہی ہیں