سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 380 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 380

380 کی طرح پاکستان یا انگلستان میں کسی مقام پر پڑی ہوئی ہے۔اس کو مخاطب کر کے لعنتہ اللہ علی الکاذبین کہنے میں آپ کو آخر کیا خطرہ ہے؟ اور کیوں فریقین کی موجودگی ضروری ہے؟ کیا خدا تعالی اس بات پر قادر نہیں کہ آپ کی لاہور میں ڈالی ہوئی لعنت کا انہیں لندن میں شکار بنادے یا اُن کی دنیا میں کسی مقام سے ڈالی ہوئی لعنت کا آپ کو شکار بنادے۔خواہ کہیں بھی آپ ہوں۔تیسری بات یہ ہے کہ اگر آپ آیت مباہلہ سے یہ استنباط کر رہے ہیں کہ آمنے سامنے ہونا ضروری ہے تو اس کی رُو سے پھر تمام انفس" جو خواہ کسی فریق سے تعلق رکھتے ہوں، ان کا اپنے سارے بیوی بچوں کے ہمراہ وہاں موجود ہونا ضروری ہوگا۔اور کیا پھر ساری دُنیا کے ایک کروڑ احمدیوں کا اور آپ کے مریدوں کا، خواہ وہ ہزاروں میں ہوں یا لاکھوں میں، کسی ایک مقام پر اکٹھا ہونا ممکن ہے؟ آپ اپنی ایک لغو تا ویل کو قرآن پاک کی طرف منسوب نہ کریں۔مزید برآں کیا آپ یہ ثابت کر سکتے ہیں کہ مباہلہ کا چیلنج جونجر ان کے عیسائی وفد کو دیا گیا تھا،اس میں اُن سے یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ تم اپنے بیوی بچوں اور انفس کو مدینہ میں حاضر کر دورنہ مباہلہ نہیں ہو سکے گا۔یا رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ پیشکش فرمائی تھی کہ آپ اور آپ کے اعزہ و اقارب اور دیگر مسلمان انفس سب نجران میں کسی جگہ اکٹھے ہوں گے۔پس آپ ایسی لغو تاویل کرتے ہیں جو عقل اور واقعات، دونوں کے خلاف ہے۔4۔بہر حال اگر آپ نے یہ فیصلہ کر لیا ہے کہ مباہلہ سے بچنے کے لئے یہ بہانہ اختیار کرنا ہے کہ خدا تعالی ، نعوذ باللہ، اس بات پر قادر نہیں ہے کہ وہ دور بیٹھے ہوئے لوگوں پر لعنت کے ابتهال کو قبول فرمائے تو پھر ہم آپ کی توجہ قرآن کریم کی ایک دوسری آیت کی طرف مبذول کراتے ہیں۔اللہ تعالیٰ فرماتا ہے نان زعمعُمُ أَنَّكُمْ أَوْلِيَاءُ لِلَّهِ مِنْ دُونِ النَّاسِ فَتَمَتَّوُا الْمَوْتَ إِن كُنتُمْ صَادِقِينَ (سورة الجمعه 7) آپ چونکہ سمجھتے ہیں کہ آپ مرزا غلام احمدقادیانی اور ان کے متبعین کی نسبت خدا تعالیٰ کو زیادہ پیارے ہیں۔لہذا اس آیت کی روشنی میں موت کی تمنا کر کے دکھائیں کہ اگر آپ اس دعوی میں جھوٹے ہیں تو اللہ تعالی آپ کو ایک عبرتناک موت دے کر دنیا کے لئے ہدایت کا موجب بنادے۔5۔ہم چونکہ قطعی طور پر اس یقین پر قائم ہیں کہ مبللہ کے لئے کسی ایک جگہ اکٹھا ہونا ضروری