سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page iv of 938

سلسلہ احمدیہ — Page iv

IV اسی تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے خلافت رابعہ کے بابرکت دور ( 1982ء تا2003ء) میں جماعتی ترقیات کی ایک جھلک اور دور خلافت رابعہ میں رونما ہونے والے بعض اہم واقعات کو سلسلہ احمدیہ جلد چہارم کی صورت میں قلمبند کرنے کی ذمہ داری خاکسار کو سونپی گئی۔اس کے لئے بنیادی طور پر حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ تعالیٰ کے خطبات و خطابات، بالخصوص آپ کے جماعت کے مرکزی جلسہ سالانہ کے دوسرے روز بعد دوپہر کے خطابات سے مواد لیا گیا ہے۔علاوہ ازیں جماعتی اخبارات و رسائل میں شائع شدہ مواد مختلف ممالک میں قائم مشنز سے موصولہ تاریخی مواد اور دوسرے جماعتی اداروں اور وکالت تبشیر لندن سے حاصل ہونے والے مواد کو بھی پیش نظر رکھا گیا ہے۔اس کتاب کا مرکزی نقطہ یہ ہے کہ مخالفین احمدیت کی تمام تر مخالفتوں اور جماعتی ترقیات کو روکنے کی سر توڑ کوششوں کے باوجو د سلسلہ احمدیہ خلافت حقہ اسلامیہ احمدیہ کی سر پرستی میں ترقیات کی نئی سے نئی منازل طے کرتا چلا جارہا ہے۔عالمگیر غلبہ اسلام اور تکمیل اشاعت ہدایت کے جو عظیم الشان کام حضرت اقدس مسیح موعود علیہ الصلوۃ و السلام کے سپرد کئے گئے تھے، آپ علیہ السلام کی وفات کے بعد الہی وعدوں کے مطابق قائم ہونے والی قدرت ثانیہ یعنی خلافت حصہ اسلامیہ احمدیہ کی نگرانی میں یہ کام نہایت درجہ کامیابی وکامرانی کے ساتھ آگے سے آگے بڑھتے چلے جارہے ہیں۔اس کتاب کی تیاری میں خاکسار کو مکرم عبد الماجد طاہر صاحب ایڈیشنل وکیل البشیر کا غیر معمولی تعاون حاصل رہا۔اسی طرح مکرم حافظ محمد ظفر اللہ عاجز صاحب ، کرم سید احسان احمد صاحب اور مکرم عبدالمنان سلام صاحب مربیان سلسلہ نے بھی خاص طور پر معاونت کی توفیق پائی۔نجز اھم اللہ احسن الجزاء اللہ کرے کہ یہ کتاب قارئین کی دلچسپی اور ان کے ایمان وایقان میں اضافہ کا موجب ہو۔آمین۔خاکسار نصیر احمد قمر (ایڈیشنل وکیل الاشاعت لندن) نومبر 2021ء