سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 358 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 358

358 ”میں نے حال ہی میں آپ کے ترجمہ قرآن کے کچھ ابواب کا مطالعہ کیا تھا۔میں نے اس کتاب کو گرانقدر جواہرات کی مثل پایا۔قبل ازیں میرے پاس چار تراجم قرآن موجود ہیں۔ان تراجم کے طرز بیان مختلف ہیں۔۔۔جبکہ آپ کا ترجمہ اعلی تر ہے۔نیز آپ کی تحریر نہایت پاکیزہ اور ٹھوس ہے اور ترجمہ جامع ہے۔اور ایسا تحقیقی ترجمہ ہے جو عام طور پر مشاہدہ میں نہیں آتا۔جو شخص بھی قرآن کریم کی تحقیق کی خواہش رکھتا ہے آپ کا یہ ترجمہ اس کے لئے وافر مواد مہیا کرتا ہے۔اور بصیرت کو جلا دینے والا ہے۔کئی مسلمان مجھ سے پوچھتے ہیں کہ وہ یہ کتاب کہاں سے خرید سکتے ہیں۔“ چائنا اسلام ایسوسی ایشن کے مرکزی جریدہ چائنا مسلم کے مدیر نے لکھا: ”آپ کا چینی ترجمہ ایک عظیم الشان کامیابی ہے اور بلا شبہ اس کی اشاء تعلیمات اسلامیہ اور اسلامی ثقافت کے لئے عظیم الشان contribution ہے۔یہ کتاب چینی زبان جاننے والوں کے لئے قرآن کریم کے فہم اور اسلامی تعلیم کے اور اک کے لئے بہت ممد ہے۔یہ کتاب ایک اہم اور روشن دستاویز کے طور پر تاریخ میں محفوظ رہے گی۔“ ٹیکسٹائل یونیورسٹی شنگھائی کے انگریزی کے ریٹائرڈ پروفیسر Zhou Jing-Av نے چینی ترجمه قرآن پر تبصرہ کرتے ہوئے مکرم عثمان چینی صاحب کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ : قرآن کریم کے عربی متن اور ترجمہ کے ساتھ شائع شدہ اب تک تمام کتب میں سے آپ کی کتاب زبان کی خوبصورتی، پرنٹنگ کی دلکشی اور فٹ نوٹس کی سلاست و وضاحت کے اعتبار سے اس زمانہ میں ایک عظیم الشان کارنامہ ہے۔آپ نے اسلام اور احمد یہ جماعت کے لئے عظیم تاریخی قربانی پیش کی ہے۔میں امید رکھتا ہوں کہ یہ ترجمہ قرآن نہ صرف چین بلکہ دنیا بھر کے چینیوں میں وسیع طور پر پہنچایا جائے گا۔“