سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 349 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 349

349 خلافت رابعہ کے مبارک دور میں چینی زبان میں جن کتب کا ترجمہ اور طباعت ہو چکی تھی ان کی فہرست درج ذیل ہے۔-1 قرآن کریم عربی متن مع چینی زبان میں ترجمہ و تشریحی نوٹس یہ قرآن کریم کے رواں چینی ترجمہ پر مشتمل ہے۔ہر سورۃ کے شروع میں اس کا تعارف اور گزشتہ سورۃ سے تعلق بیان کیا گیا ہے۔نیچے حاشیہ میں منتخب اہم آیات پر نوٹس دیے گئے ہیں جس میں حل لغات، آیات کی تشریح وغیرہ موجود ہے۔اس طرح Cross Refrence کے لئے بھی آیات و سور کے نمبر درج ہیں جس سے قاری کو ایک مضمون کی آیات ڈھونڈنے میں بے حد آسانی ہو جاتی ہے۔قرآن کریم کے آخر میں مضامین کے مطابق انڈیکس بھی تیار کیا گیا ہے۔2 منتخب قرآنی آیات 20 مختلف عناوین کے تحت منتخب آیات مع چینی ترجمہ شائع کی گئی ہیں۔خصوصاً اللہ تعالی، ملائکہ، قرآن کریم، انبیاء، جہاد اور پیشگوئیاں وغیرہ موضوعات پر آیات پیش کی گئی ہیں۔3 - منتخب احادیث 193 / احادیث منتخب کر کے مختلف عناوین کے تحت ان کو چینی ترجمہ کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔4 منتخب تحریرات حضرت مسیح موعود اس میں 24 مختلف عناوین کے تحت حضرت مسیح موعود کی تحریرات سے منتخبہ حصے مع چینی ترجمہ پیش کئے گئے ہیں۔مثلاً اللہ تعالیٰ حضرت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم، حضرت مسیح موعود کا مشن، ملائکہ اور وحی، حیات بعد الموت کے مضامین کے متعلق حضور کی تحریرات درج کی گئی ہیں۔5۔اسلامی اصول کی فلاسفی حضرت مسیح موعود کے شہرہ آفاق لیکچر کا چینی ترجمہ ہے جو حضور نے جلسہ اعظم مذاہب منعقدہ 1896ء کے لئے تحریر فرمایا تھا۔