سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 348 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 348

348 دوسرے چینی زبان کے لٹریچر سے ان کو متعارف کرانے کے لئے ایک پروگرام تیار ہوا جس میں مختلف چینی کتب پڑھ کر سنائی جاتیں۔چینی لٹریچر کی آڈیو اور ویڈیو بھی تیار کی گئیں۔انٹرنیٹ کے ذریعہ چینیوں تک پیغام پہنچانے کی غرض سے تیار شدہ لٹریچر کو ویب سائٹ پر ڈال دیا گیا۔جتنا بھی چینی زبان کا لٹریچر تیار ہوا ہے اسے کثیر تعداد میں چین کے اندر طبع کر کے تقسیم کرنے کا جائزہ بھی لیا گیا۔لیکن افسوس کہ اجازت نہ مل سکی۔اگر چہ اپنے طور پر ایک چینی نے بغیر اجازت ہی ہمارا ترجمه قرآن شائع کر دیا گو اس کی طباعت کا معیار اچھا نہیں ہے۔ایم ٹی اے کی اگر چہ وہاں نشریات نہیں دیکھی جاتیں لیکن انٹرنیٹ اور ای میل کے ذریعہ ہمارا لٹریچر وہاں پہنچنا شروع ہو گیا جس کا دائرہ بہت وسیع ہے۔حضور رحمہ اللہ کی یہ بھی خواہش تھی کہ کسی وقت خود چین جا کر تبلیغ کو وسیع کرنے کے پروگرام کا جائزہ لیا جائے لیکن حالات نے اجازت نہ دی۔مگر آپ رحمہ اللہ کی خواہش کسی حد تک اس طرح پوری ہوئی کہ حضور نے چینی قوم کے لئے ایک پیغام کتابچہ With Love to the Chinese" "brothers کی صورت میں تیار کروایا۔حضور نے سنگا پور کو چینیوں میں تبلیغ کے لئے مرکز قرار دیا۔اکثر چینی لٹریچر وہاں ہی تیار ہوا اور پھر وہاں سے ساری دنیا میں پھیلایا گیا۔جماعت کے دوسرے مشنوں کو بھی یہیں سے یا یو کے سے لٹریچر بھجوایا جاتا رہا۔71 ملائشیا اور انڈونیشیا دونوں ملکوں میں کثیر تعداد میں چینی آباد ہیں۔وہاں کے کتب خانوں میں بھی چینی کتب رکھوائی گئیں۔وہاں کے مسلمان چینی لٹریچر سے فائدہ اٹھاتے ہیں۔ملائشیا میں ایک مرتبہ کنفیوشس ازم کے متعلق انٹرنیشنل کانفرنس ہوئی تھی۔اس میں سنگاپور کی چینی یونیورسٹی کے شعبہ چینی کے سربراہ نے کثیر تعداد میں ہمارا چینی ترجمہ قرآن تقسیم کیا۔ہانگ کانگ اور مکاؤ میں بھی رابطے کئے گئے۔لٹریچر تقسیم کیا گیا اور لائبریریوں اور دکانوں میں لٹریچر رکھوایا گیا۔