سلسلہ احمدیہ — Page 345
345 جزاکم اللہ غیر معمولی تو خدا کے فضل سے ہے ہی لیکن لفظ "شائع“ کے حرف " ( ہمزہ ) کا عدد 1 آپ نے چھوڑ دیا ہے۔حضور رحمہ اللہ نے فرمایا کہ اس کی ضرورت نہیں تھی۔کیونکہ الفضل عملاً جنوری 1994 ء سے با قاعدہ شروع ہو رہا ہے اور “ کا ایک (1) عدد شامل کر کے یہ اعداد بالکل 1994 بن گئے ہیں جو کہ اخبار کے اجراء کا اصل سن ہے۔ہم نے جان بوجھ کر آپ کے اس خط کو Release نہیں کیا تھا اور الفضل کی انتظامیہ کو بتایا تک نہیں تھا تا کہ وہ اس کے باقاعدہ اجراء کی تاریخیں اس کے مطابق set کرنے کی کوشش نہ کریں۔لیکن اب جبکہ اس کے اجراء کی تاریخ طے ہو چکی ہے تو اول آپ کا یہ خط دوبارہ میرے سامنے پیش ہوا ہے۔دوسرے وہ تاریخ میں 1994ء کا آغاز ہے جو کہ اس الہام کے اعداد کا حقیقی مجموعہ ہے۔“ یوں خدا تعالیٰ نے سب کی نظروں سے اسے فیصلہ ہو جانے کے کئی روز بعد تک اوجھل رکھ کر یہ فعلی شہادت مہیا فرما دی کہ یہ فیصلہ اس کا تائید یافتہ اور اس الہام کی تکمیل کا مظہر ہے۔فالحمد للہ علی ذلک الفضل انٹرنیشنل 6 فروری 2004 ، صفحہ 43) 7 جنوری 1994 ء سے ہفت روزہ الفضل انٹرنیشنل کی باقاعدہ ہفتہ وار اشاعت کا آغاز ہوا۔اسی دن ایم ٹی اے انٹرنیشنل کی روزانہ بارہ گھنٹے کی نشریات کا بھی آغا ز ہوا۔