سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 344 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 344

344 کے حساب سے کل تعداد 1993 بنتی ہے اور خوش قسمتی سے افضل انٹر نیشنل کے اجراء کا سال بھی 1993 ء ہے گویا اس الہام میں یہ خوشخبری ہے کہ سال 1993ء میں ایک اخبار شائع ہوگا جو غیر معمولی اہمیت کا حامل ہوگا۔یہ فیکس جب حضور انور کی خدمت میں پیش ہوئی تو اس کے حاشیہ پر حضور انور نے پرائیویٹ سیکرٹری صاحب کے لئے ہدایت لکھی کہ وہ اس بارہ میں زبانی ہدایت لیں۔مولانا نصیر احمد قمر صاحب جو اس وقت پرائیویٹ سیکرٹری تھے فرماتے ہیں کہ حضور نے انہیں بلا کر یہ ہدایت بھی کی تھی کہ اس فیکس کے بارہ میں ایڈیٹر افضل یا افضل کمیٹی کے کسی ممبر سے بات نہ کریں۔ان کو اپنے طور پر تیاری کرنے دیں۔زبر دستی الہام کو چسپاں کرنے کی کوشش نہیں کرنی چاہئے۔مولانا نصیر قمر صاحب بیان کرتے ہیں کہ اس ارشاد کی تعمیل میں میں نے کسی سے اس فیکس کا ذکر نہیں کیا اور نہ ہی خط پر کسی قسم کا نوٹ لکھا۔اس واقعہ کے چند روز بعد مولانا نصیر احمدقر صاحب رخصت پر پاکستان تشریف لے گئے اور یہ خط پرائیویٹ سیکرٹری کے دفتر میں پڑا رہا۔اوائل دسمبر میں حضرت خلیفہ اسیح الرابع نے الفضل کمیٹی کے ممبران کو بلایا اور ان کے کام کا تفصیلی جائزہ لیا اور یہ فیصلہ کیا گیا کہ ہفتہ وار الفضل انٹرنیشنل کا باقاعدہ شمارہ 7 جنوری 1994ء کو شائع کیا جائے۔مولانا نصیر احمد قمر صاحب کے جانے کے بعد مولانا منیر احمد جاوید صاحب پرائیویٹ سیکرٹری مقرر ہوئے۔انہوں نے جب ڈاک میں یہ خط دیکھا کہ اس کا جواب نہیں بھیجوایا گیا تو دوبارہ حضور کی خدمت میں پیش کیا جس پر حضور نے مورخہ 10 دسمبر 1993ء کو مکرم مولانا نسیم مہدی صاحب کو ایک خط اس سلسلہ میں تحریر کیا جس میں لکھا کہ : " الفضل انٹرنیشنل کے اجراء پر آپ نے حضرت اقدس مسیح موعود علیہ السلام کے الہام ”دیکھو میرے دوستو! اخبار شائع ہو گیا “ کے اعداد 1993 بیان کر کے 1993ء میں اس کی اشاعت کے واقعہ کو غیر معمولی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔دو 66