سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 332 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 332

332 کسر صلیب اور قتل خنزیر۔دجال اور خر دجال کی حقیقت مسیح و مہدی کے ایک ہی وجود ہونے اور ختم نبوت کے موضوعات پر بحث کی گئی ہے۔اسی طرح احمدیوں اور شیعہ عقائد میں فرق۔امام مہدی کے مقام، رشیا میں احمدی مبلغ کی مساعی اور خلافت احمد یہ جیسے اہم موضوعات کو بیان کیا گیا ہے۔Relationship between Religion and Politics in Islam غیر مسلم دنیا میں اسلامی شریعت کے نفاذ کے حوالہ سے بہت سی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں اور اس پہلو سے اکثر دین اسلام کو اعتراضات کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔اس غلط فہمی اور اسلام کو مورد اعتراض بنانے میں بہت بڑا دخل نام نہاد مسلم علماء اور بعض مسلمان حکمرانوں کے اعمال اور نفاذ شریعت کے نام پر جبر و تند رپر مشتمل ظالمانہ کاروائیوں کا ہے۔حضرت خلیفۃ اسبح الرابع رحمہ اللہ جب 1991ء میں سرینام کے دورہ پر تشریف لے گئے تو وہاں کی انٹر ریجس کونسل کے زیر اہتمام منعقدہ ایک تقریب میں آپ نے 3 جون 1991ء کو مذکورہ بالا عنوان پر ایک مختصر خطاب فرمایا۔خطاب کے بعد سوال و جواب بھی ہوئے۔یہی خطاب بعد میں مذکورہ بالا عنوان کے ساتھ شائع ہوا۔اس میں حضور رحمہ اللہ نے پاکستان میں نفاذ شریعت کے قانون کا تجزیہ پیش کرتے ہوئے شرعی قانون کی حیثیت اور مذہب اور سیاست کے باہمی تعلق پر روشنی ڈالی ہے اور بتایا ہے کہ ملاں اور سیاستدان در اصل اپنے ذاتی مفادات کے لئے اقتدار کو حاصل کرنے یا اسے طول دینے کے لئے نفاذ شریعت کا نام استعمال کرتے ہیں۔ورنہ خود ان کی اپنی زندگیاں اور روزمرہ کے معمولات شریعت کے احکامات سے صریح طور پر متصادم ہیں۔Christianity - A Journey from facts to fiction حضرت مسیح ناصری کی ذات صرف مسیحیوں کے لیے ہی نہیں بلکہ دنیا کے دیگر دو بڑے مذاہب یہودیت اور اسلام کے نزدیک بھی بہت اہمیت رکھتی ہے۔اگر مسیح علیہ السلام کی ذات کی نوعیت و