سلسلہ احمدیہ — Page 320
320 صاحب نے حضور رحمہ اللہ کے اردو میں تحریر فرمودہ مضمون کا خلاصہ جرمن زبان میں پیش کیا۔انہیں اس تحریر شدہ تقریر کو پڑھ کر سنانے میں قریباً سوا گھنٹہ لگا۔اس کے اختتام پر حاضرین کو سوالات کی دعوت دی گئی۔سوال و جواب کی یہ مجلس اڑھائی گھنٹے تک جاری رہی۔یوں اس کتاب کا آغاز ہوا جس کے لئے اس لیکچر کی حیثیت محض ایک بیچ کی تھی۔بعد ازاں حضور رحمہ اللہ نے اردو مسودہ میں کئی اضافے فرمائے۔الغرض یہ لیکچر حضور رحمہ اللہ کی اس معرکتہ الآراء کتاب کی بنیاد بنا جو بعد ازاں, Revelation Rationality, Knowledge and Truth کے نام سے انگریزی زبان میں شائع ہوئی۔یہ کتاب سات ابواب پر مشتمل ہے۔ذیل میں اس کے عنوانات کی ایک جھلک پیش کی جارہی ہے جس سے اس کی اہمیت اور اس میں درج متنوع مضامین کا کسی قدر اندازہ ہوسکتا ہے۔یہ کتاب عصر حاضر میں انسانی ذہن میں اٹھنے والے بہت سے سوالات کے جوابات پر مشتمل ہے۔یہ تمام جوابات قرآن مجید کی تعلیمات پر مبنی ہیں اور اس کی صداقتوں کو ظاہر کرنے والے ہیں۔باب اول تعارف: تاریخی تناظر میں۔فرد اور معاشرہ۔اسلامی مکاتب فکر ( الاشعریہ معتزلہ، صوفی ازم، مسلم سپین کا مکاتب فکر، عالم اسلام کی حالت زار )۔فلسفہ یورپ۔یونانی فلسفہ۔باب دوم ہندومت۔بدھ مت کنفیوشن ازم - تاؤازم۔زرتشت ازم۔دکھ اور الم کا مسئلہ۔باب سوم سیکولر نقطہ ہائے نظر کا تجزیہ۔آسٹریلیا کے قدیم باشندوں کا خدا کے بارہ میں تصور۔باب چہارم الہام کی حقیقت ( وجدان، دیگر نفسیاتی تجارب عمل تنویم یا ہپناٹزم، اشراق یا ٹیلی پیتھی ، صحت الشعور