سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 318 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 318

318 یہ کتاب البانین، عربی، آذربائیجانی، بوسنین، بلغارین، ڈینش، انگریزی، فرینچ، فارسی، پرتگیزی، رشین سپینش، سویڈش تھائی اور ٹرکش ( گل 15) زبانوں میں شائع ہو چکی ہے۔Some Distinctive Features of Islam 1983ء میں حضرت خلیفہ مسیح الرابع رحمہ اللہ الرابع رحمہ اللہ نے آسٹریلیا کے دورہ کے دوران 30 /ستمبر کو آسٹریلیا میں جماعت احمدیہ کی پہلی مسجد مسجد بیت الہدی کا سنگ بنیا د رکھا۔اسی دورہ کے دوران 5 اکتوبر کو آپ نے کینبرا یونیورسٹی آسٹریلیا میں Some Distinctive Features of Islam کے موضوع پر خطاب فرمایا۔یہ مختصر رسالہ اسی خطاب پر مشتمل ہے۔اس میں آپ نے بتایا کہ تمام سچے مذاہب خدا کی طرف سے پیدا ہوئے۔اسلام ایک عالمی مذہب ہے۔اسلام اور دوسرے مذاہب کی تعلیمات میں فرق کی وجہ اور اس کی حقیقت کو بیان کرنے کے بعد آپ نے دین اسلام کی کاملیت ، قرآن مجید کے ہر قسم کی انسانی دست برد سے محفوظ ہونے کے علاوہ زکوۃ اور سود کے نظام میں فرق۔سیاسی امور میں اسلام کی رہنمائی۔عدل کے اسلامی تصور اور اسلام کی دیگر امتیازی خصوصیات کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ اسلام امن کا مذہب ہے۔آخر پر آپ نے احد یہ مسلم جماعت کا تعارف بھی پیش کیا ہے۔اس مختصر مگر نہایت جامع خطاب کا ترجمہ حسب ذیل 17 زبانوں میں شائع ہو چکا ہے۔البائین، آذر بائیجانی، بنگلہ، بلغارین، ڈینش، انگریزی، فریج، گریک، اٹالین، جاپانی، خمیر (Khmer)، سواحیلی، نارو سکین، پولش، پرتگیزی، رشین، از یک۔الہام ، عقل، علم اور سچائی اس کتاب کا آغاز 1987ء میں مکرم مسعود احمد صاحب جہلمی ، سابق مبلغ انچارج سوئٹزرلینڈ کی ایک تجویز سے ہوا جو انہوں نے زیورک یونیورسٹی میں علم الملل (Ethnology) کے پروفیسر ڈاکٹر کارل بینکنگ کو پیش کی۔انہوں نے پروفیسر صاحب سے درخواست کی کہ جماعت احمد یہ عالمگیر کے سر براہ کو اسلام کے متعلق لیکچر دینے کی دعوت دی جائے کیونکہ اس موضوع پر کبھی کسی مذہبی عالم نے یونیورسٹی