سلسلہ احمدیہ — Page 313
313 (6) مسلمانان ہند کے مفادات کا تحفظ اور جماعت احمدیہ کی عظیم الشان قربانیاں (7) کشمیر اور فلسطین کی تحریک آزادی اور جماعت احمدیہ کی عظیم الشان خدمات (8) مسلمانان فلسطین کا المیہ اور جماعت احمدیہ کی خدمات جلیلہ (9) عُلماءُ هُمُ - امت مسلمہ کے لیے لمحہ فکریہ (10) حضرت بانی جماعت احمدیہ پر چند اعتراضات کے مدلل اور مسکت جوابات (11) حضرت مسیح موعود ( علیہ الصلوۃ والسلام ) مهدی آخر الزماں کے دعاوی اور بزرگان سلف صالحین کی قومی شہادتیں (12) عرفان ختم نبوت (13) پر حکمت تاویلات پر ظاہر پرستوں کا مضحکہ خیز رد عمل اور حضرت مسیح موعود علیہ السلام کا پر شوکت کلام مسلمان مشاہیر کی نظر میں (14) انتہائی ظالمانہ تکفیر وتکذیب کے مقابلہ میں حضرت بانی سلسلہ کا صبر وتحمل ، ہمت و حوصلہ اور ابلاغ حق (15) اسلام کی عالمگیر ترقی کا عظیم الشان منصوبہ۔اسے سازش کا نام دینا اسلام دشمنی کے مترادف ہے (16) مسلمانوں کے باہمی اختلافات۔بگڑے ہوئے عقائد اور حکم و عدل حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی عظیم الشان خدمات (17) عددی اکثریت کا غیر شرعی فیصلہ اور احمدیت کی عظیم الشان فتح (18) ایک نشان۔ایک انتباہ یہ تمام خطبات اردو، عربی اور انگریزی میں شائع ہو چکے ہیں۔اسی طرح بعض دوسری زبانوں میں بھی ان میں سے بعض خطبات کے تراجم شائع ہو چکے ہیں۔مخالفین احمدیت کے اعتراضات کے جواب معلوم کرنے کے لئے یہ نہایت مفید علمی خزائن ہیں۔جو بھی درد دل رکھنے والا صاحب بصیرت شخص اس مجموعہ خطبات کا مطالعہ کرے گا وہ حضور رحمہ اللہ کے