سلسلہ احمدیہ

by Other Authors

Page 9 of 938

سلسلہ احمدیہ — Page 9

9 بھی جس طرح کہ نظام اسلام ہے فیصلوں کے طور پر نہیں بلکہ مشوروں کے طور پر خلیفہ وقت کو جایا کریں گے۔اس لئے خواہ یہ شوریٰ ناروے میں ہو رہی ہو، خواہ یہ انگلستان میں ہورہی ہو، خواہ جاپان یا امریکہ میں ہورہی ہو، یہ ہوگی خلیفہ وقت کی مجلس شوری۔یہ بات دماغ سے نکال دیں کہ یہیں مجلس شوری ہو، یہیں فیصلے ہوں اور بات ختم ہو جائے۔اس مجلس شوری کی اتھارٹی ہی کوئی نہیں رہی اگر یہ کٹ گئی اللہ کے نظام سے۔اللہ کا نظام تو خلافت کے واسطے سے محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی غلامی تک پہنچاتا ہے۔بر اور است نہیں پہنچاتا۔اس لئے یہ نظام ہے جو جاری ہونا ہے۔اور آج اس کا ہم افتتاح کر رہے ہیں۔“ رپورٹ مجلس شوری ناروے ( غیر مطبوعہ ) صفحہ 6) فرمایا: اس کا طریق کا روہی ہو گا جور بوہ میں مرکزی شوریٰ کا ہوتا ہے۔۔۔آپ نے فیصلہ کرنا ہے کہ کیا مشورہ ہم خلیفہ وقت کو پیش کریں۔۔۔ان مشوروں میں مقامی مربی یا امیر کو ویٹو کا حق نہیں ہو گا۔اس کو یہ حق تو ہے کہ وہ مشورہ دے اس کے خلاف اور کہے کہ میں مجلس شوری کے صدر کی حیثیت سے یہ مشورہ دیتا ہوں کہ ملکی مفاد کے خلاف یہ بات ہے اسے نہ قبول کیا جائے۔لیکن وہ بتائے مجلس شوری کو کہ میں تمہارے خلاف مشورہ دینے لگا ہوں۔کوئی چھپی ہوئی بات نہیں ہوگی۔کھلم کھلا بتائے کہ میرے نزدیک یہ مصالح ہیں۔میں آپ کے دلائل بھی خلیفہ وقت کو پہنچاؤں گا اور اپنے دلائل بھی خلیفہ وقت کو پہنچاؤں گا۔اور پھر جو فیصلہ ہوا سب کو قبول ہونا چاہئے۔تو اس رنگ میں آئندہ سے ہر ملک میں مجالس شوری کا انعقاد ہوگا۔اور میں امید رکھتا ہوں کہ اس سے ایک مزید برکت ملے گی۔“ در پورٹ مجلس شوری ناروے ( غیر مطبوعہ ) صفحہ 7) حضرت خلیفہ امسیح الرابع رحمہ اللہ کی صدارت میں 8 اگست 1982ء کو جماعت احمد یہ سویڈن کی پہلی مجلس شوری کا انعقاد ہوا۔11 اگست 1982ء کو مسجد نصرت جہاں کوپن ہیگن میں جماعت احمدیہ ڈنمارک کی پہلی مجلس شوری منعقد ہوئی۔جماعت احمد یہ جرمنی کی پہلی مجلس مشاورت 22 اگست 1982ء کو فرینکفرٹ میں منعقد ہوئی۔